دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے جمعہ کی شام لیفٹیننٹ گورنر انیل بیجل سے ملاقات میں یہ معلومات دیں۔
وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ دہلی میں کل پینشن ہولڈرز آٹھ لاکھ ہیں۔ پانچ لاکھ بزرگ پنشن ہولڈر ہیں۔ ایک لاکھ معزور ہولڈر اور دو لاکھ بیوہ پنشن ہولڈر ہیں۔ ان سب کے بینک اکاؤنٹ میں پانچ ہزار کی رقم بھیجی گئی ہے۔ تاکہ انہیں لاک ڈاؤن کے دوران مالی بحران کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ حکومت اپریل کے پہلے ہفتے میں ان پینشن ہولڈرز کے کھاتے میں اتنی ہی رقم دوبارہ جاری کردے گی۔
انہوں نے کہا کہ مقصد یہ ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران انہیں کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
یہ بھی پڑھیں: جامع مسجد کے شاہی امام کی لوگوں سے اہیل
اس دوران وزیر اعلی نے لیفٹیننٹ گورنر کو بتایا کہ دہلی حکومت نے اب تک رین شیلٹروں میں رہنے والوں اور باہر کے لوگ جنہیں کھانے میں پریشانی ہو رہی تھی ان کے لئے انتظامات کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اب روزانہ چار لاکھ افراد کو رین شیلٹروں اور اسکولوں میں کھانے کا انظام کیا جارہا ہے اور آنے والے وقت میں اگر 1000 کورونا دہلی کے سامنے آتے ہیں تو دہلی حکومت اس صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔
واضح رہے کہ دہلی میں کورونا کے 39 معاملے سامنے آئے ہیں۔