نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اعلان کیا کہ دہلی حکومت 50 مراکز پر انگریزی بولنے کے کورس شروع کرنے جا رہی ہے۔ دہلی اسکل اینڈ انٹرپرینیورشپ یونیورسٹی اس کورس کو چلائے گی۔ یہ بین الاقوامی سطح کا کورس ہوگا۔ میک ملن اور ورڈز ورتھ کے ساتھ معاہدہ ہوگا اور کیمبرج یونیورسٹی اس کا جائزہ لے گی۔ پہلے مرحلے میں دہلی بھر میں 50 مراکز ہوں گے جنہیں بعد میں بڑھایا جائے گا۔ اس میں 18 سے 35 سال کے نوجوان داخلہ لے سکیں گے۔ یہ کورس 3 سے 4 ماہ کا ہوگا۔ ۔Delhi Govt to Offer Free Spoken English Course
-
दिल्ली में अब ग़रीब और मिडिल क्लास के बच्चे भी बोलेंगे फ़र्राटेदार इंग्लिश। दिल्ली सरकार शुरू कर रही “Spoken English Course” | Press Conference | LIVE https://t.co/SaInQo3Qln
— Arvind Kejriwal (@ArvindKejriwal) July 23, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">दिल्ली में अब ग़रीब और मिडिल क्लास के बच्चे भी बोलेंगे फ़र्राटेदार इंग्लिश। दिल्ली सरकार शुरू कर रही “Spoken English Course” | Press Conference | LIVE https://t.co/SaInQo3Qln
— Arvind Kejriwal (@ArvindKejriwal) July 23, 2022दिल्ली में अब ग़रीब और मिडिल क्लास के बच्चे भी बोलेंगे फ़र्राटेदार इंग्लिश। दिल्ली सरकार शुरू कर रही “Spoken English Course” | Press Conference | LIVE https://t.co/SaInQo3Qln
— Arvind Kejriwal (@ArvindKejriwal) July 23, 2022
کیجریوال نے کہا، ہمیں امید ہے کہ اس کی بہت زیادہ مانگ ہوگی۔ ہمارا مقصد صرف یہ ہے کہ غریب، لوئر مڈل کلاس، مڈل کلاس کے بچے اچھی تعلیم حاصل کریں۔ امید ہے کہ اس کورس کے بعد بچوں کے لیے نوکریاں حاصل کرنے میں آسانی ہوگی اور شخصیت کی نشوونما بھی ہوگی۔ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ غریب، نچلے اور متوسط طبقے کے بچوں کی انگریزی کمزور ہے اور اس کی وجہ سے انہیں نوکری حاصل کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ہم نہیں چاہتے کہ ہمارے بچے کسی بھی شعبے میں دوسرے بچوں سے کمزور ہوں، اس لیے دہلی حکومت ایسے بچوں کے لیے اسپوکن انگلش کورلے کر آئی ہے۔ وہ بچے جنہوں نے 12ویں کر لی ہے لیکن ان کی کمیونیکیشن اسکلز کمزور ہیں، ان بچوں کو انگریزی کا بنیادی علم ہے۔ پہلے مرحلے میں ایسے ایک لاکھ بچوں کو اسپوکن انگلش کی تربیت دی جائے گی۔'
انہوں نے کہا کہ شام اور ویک اینڈ کورسز کی سہولت بھی ہو گی تاکہ جو بچے کہیں کام کر رہے ہوں انہیں یہ کام کرنے میں آسانی ہو سکے۔ یہ کورس بالکل مفت ہوگا لیکن ابتدائی طور پر 950 روپے کی سکیورٹی رکھی جائے گی تاکہ ایسا نہ ہو کہ بچے آئیں اور اسے سنجیدگی سے نہ لیں۔ کورس مکمل کرنے کے بعد اسے 950 روپے واپس ملیں گے۔
Liquor Ban In Delhi: دہلی میں شراب پر مکمل پابندی لگائی جائے، کلیم الحفیظ کا مطالبہ