یہ تقریب دہلی کے تیاگراج اسٹیڈیم میں منعقد کی گئی تھی جس میں دہلی کے سکولوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والے ٹیچرز کو اعزاز سے نوازا گیا۔
آج اس تقریب میں جعفر آباد کے زینت محل سرودیا کنیا ودیالیہ اسکول میں درس و تدریس سے وابستہ شمع پرویز کو بھی اعزاز سے نوازا گیا۔
یہ اسکول ایسی آبادی کے درمیان واقع ہے جہاں تعلیم کی شرح کافی کم ہے لیکن اپنی محنت اور لگن سے بچوں میں تعلیم کے تئیں بیداری پیدا کرنے والی شمع نے آج علم کی شمع روشن کرنے کا جو مثالی کام کیا ہے اس کے اعتراف میں انہیں اس اعزاز سے نوازا گیا۔
شمع پرویز نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ انہیں دہلی حکومت اعزاز سے نوازے گی لیکن آج ان کا خواب پورا ہو گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ تعلیم کی شمع روشن کرنا کا بیڑہ اٹھایا ہے۔ وہ ہر بچے تک علم کی روشنی پہنچانا چاہتی ہیں۔ اس اعزاز نے ان کے جذبات کو مزید مہمیز دی ہے اور وہ اب نئی امنگ کے ساتھ پھر سے تعلیم کو ہر فرد تک پہنچانے میں جی جان سے لگ جائیں گی۔