ETV Bharat / state

دہلی: ویکسین کے لئے گلوبل ٹینڈر جاری - ای ٹی وی بھارت کووڈ اپڈیٹ

ویکسین کی قلت کے سبب دہلی کے زیادہ تر سرکاری ویکسینیشن سائٹز (closed vaccination sites) بند ہو چکے ہیں۔

delhi govt
دہلی حکومت
author img

By

Published : May 29, 2021, 2:27 PM IST

نئی دہلی: ویکسین کی قلت کے سبب دہلی کے زیادہ تر سرکاری ویکسینیشن سائٹز (closed vaccination sites) بند ہو چکے ہیں۔ ابھی صرف 45 سال سے زیادہ عمر والوں کو کووی شیلڈ لگائی جا رہی ہے کیونکہ ان کے لئے بھی کو ویکسین ختم ہو چکی ہے جبکہ 18 سے 44 سال کے زمرے کی ویکسینیشن گزشتہ مسلسل 6 روز سے بند ہیں۔ ویکسین کی کمی کے سبب دہلی حکومت نے اب اس کے لئے گلوبل ٹینڈر جاری کیا ہے۔ اس کے ذریعے ایک کروڑ ڈوز ویکسین حاصل کرنے کی کوشش ہے۔

delhi govt
دہلی حکومت

7 جون ہے بڈنگ کی آخری تاریخ

ایک کروڑ ڈوز ویکسین کے لئے جاری ہوئے اس ٹینڈر میں بڈ کرنے کی آخری تاریخ 7 جون ہے۔ دہلی حکومت نے کورونا ویکسین کے بین الاقوامی مینوفیکچررز اور ان قانونی ایجنٹز سے ویکسین درآمد کرنے کے لئے ٹیکنو کمرشیل پروپوزل طلب کئے ہیں۔ جاری کردہ گلوبل ٹینڈر میں کہا گیا ہے کہ بڈر اپنے پروپوزل سینٹرل پروکیورمینٹ ایجنسی اور ڈی جی ایچ ایس، دہلی حکومت کے پاس 7 جون کی شام 5 بجے تک بھیج سکتے ہیں۔

delhi govt
دہلی حکومت

ڈی جی سی آئی سے منظور شدہ ہونا چاہئے

دہلی حکومت کی طرف سے جاری اس ٹینڈر میں ایک شرط یہ بھی ہے کہ ویکسین کو ڈرگ کنٹرول جنرل آف انڈیا (DGCI) کے ذریعے منظوری حاصل ہونا چاہئے۔ پروپوزل میں بڈر کو اس کی اطلاع دینا ہوگا کہ سپلائی آرڈر جاری ہونے کے پہلے 7 دن، 8 سے 15 دن، 16 سے 23 دن، 24 سے 31 دن اور 31 سے 45 دن کے اندر وہ کتنے ڈوز سپلائی کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.