ETV Bharat / state

دہلی حکومت کی جانب سے سرمائی ایکشن پلان پر کام شروع

دہلی میں آلودگی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے دہلی حکومت کی جانب سے سرمائی ایکشن پلان پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔ وزیر ماحولیات گوپال رائے کی صدارت میں جمعرات کو منعقد ایک اہم میٹنگ میں اس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

author img

By

Published : Sep 9, 2021, 7:33 PM IST

دہلی حکومت کی جانب سے سرمائی ایکشن پلان پر کام شروع
دہلی حکومت کی جانب سے سرمائی ایکشن پلان پر کام شروع

نئی دہلی: دہلی حکومت نے آلودگی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے سرمائی ایکشن پلان پر کام شروع کر دیا ہے۔ وزیر ماحولیات گوپال رائے کی صدارت میں جمعرات کو منعقد ہونے والی ایک اہم میٹنگ میں اس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

منعدہ میٹنگ میں توجہ کے 10 نکات طے کیے گئے، جبکہ سرمائی ایکشن پلان کو 30 ستمبر تک حتمی شکل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

جمعرات کے روز ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گوپال رائے نے کہا کہ 'میٹنگ میں اہم بحث یہ تھی کہ ونٹر ایکشن پلان کیا ہوگا۔ گاڑیوں کی دھوئے اور کچرا جلانے سے پیدا ہونے والی آلودگی، ہاٹ سپاٹ پر توجہ، اسموگ ٹاور کا مطالعہ کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی، پڑوسی ریاستوں کے ساتھ بات چیت ایڈوانس وار روم گرین ایپ اپ ڈیٹ سنٹرل کمیشن سے رابطہ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:

گوپال رائے نے بتایا کہ 14 ستمبر کو سیکریٹریٹ میں متعلقہ محکموں کی جائزہ میٹنگ ہوگی۔ جس میں آگے کی کاروائی پر بات چیت ہوگی۔

میٹنگ میں دیگر محکمہ جیسے تینوں کارپوریشنز، این ڈی ایم سی، پی ڈبلیو ڈی، ٹریفک پولیس، ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ اور واٹر بورڈ سے وابستہ لوگ ہوں گے۔ رائے نے کہا کہ دہلی حکومت جلد ہی اپنے ایکشن پلان پر عمل کرے گی۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.