ETV Bharat / state

دہلی حکومت نے مسلمانوں کی دل آزاری کی ہے۔ کلیم الحفیظ

author img

By

Published : Nov 7, 2021, 10:28 AM IST

مجلس اتحاد المسلمین کے رہنما کلیم الحفیظ نے ساؤتھ ایم سی ڈی کے ذمہ داران پر مشتمل کیڈر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'دیوالی اتسو میں رام مندر کا ماڈل تیار کرکے دہلی حکومت نے مسلمانوں کی دل آزاری کی ہے۔

دہلی حکومت نے مسلمانوں کی دل آزاری کی ہے۔ کلیم الحفیظ
دہلی حکومت نے مسلمانوں کی دل آزاری کی ہے۔ کلیم الحفیظ

نئی دہلی: مجلس اتحاد المسلمین دہلی کے صدر کلیم الحفیظ نے گزشتہ روز ساؤتھ ایم سی ڈی کے ذمہ داران پر مشتمل کیڈر کانفرنس کے موقع پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے دہلی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ 'دیوالی اتسو میں رام مندر کا ماڈل تیار کرکے دہلی حکومت نے مسلمانوں کی دل آزاری کی ہے۔

کلیم الحفیظ نے کہاکہ 'مسلمان ہر حالت میں جینا جانتا ہے، اسے دنیا سے محبت نہیں ہے بلکہ وہ آخرت پر یقین رکھتا ہے۔ اس لیے مجلس کے کیڈر کو کسی سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے وہ کھل کر مجلس کا پیغام لوگوں تک پہنچائے۔

انہوں نے کہا کہ ہم مسلمان جس طرح سے ایک امام کی اقتدا میں نماز ادا کرتے ہیں اور اللہ اکبر کی آواز پر رکوع اور سجدے کرتے ہیں اب وقت آگیا ہے کہ سیاست میں بھی اپنے امام کی پیروی کریں۔ ہم صرف دوسروں کی دری بچھانے اور جھنڈا اٹھانے کے لیے نہیں ہیں بلکہ ہمیں تو دنیا کی امامت کے لیے بھیجا گیا ہے۔

بیرسٹر اسدالدین اویسی کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے سیاست میں ہمیں اپنے اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ کلیم الحفیظ نے کہا کہ 'اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی نسلیں بھارت میں سر اٹھاکر چلیں تو سیاسی طور پر اپنی قیادت کا ساتھ دیجیے۔ ہم نے ہی سب سے زیادہ قربانیاں دیں اور آج ہم ہی سب سے زیادہ محروم ہیں۔ ہمارے سامنے جناح کی آواز پر لبیک کہنے کا متبادل موجود تھا لیکن بھارت کے مسلمانوں نے دو قومی نظریہ کو ٹھکرا دیا اور اپنی پسند اور مرضی سے بھارت میں رہنے کو پسند کیا اس لیے ہمارا دوہرا حق ہے ایک پیدائشی طور پر بھارتی ہونے کا اور دوسرے بھارت کو مادر وطن کے طور پر منتخب کرنے کا۔

مزید پڑھیں:

کلیم الحفیظ نے کہا کہ نام نہاد سیکولر پارٹیوں کے چہروں سے نقاب اتر گیا ہے کمیونلزم کو ملک کے لیے سب سے بڑا خطرہ بتانے والے کیجریوال خود کمیونل ہوگئے ہیں۔ دہلی کے مسلمان ممبران اسمبلی نے اپنا ایمان اور ضمیر بیچ دیا ہے اس لیے تو وہ دیوالی کے سرکاری پروگرام میں آرتی کرتے نظر آرہے ہیں۔دہلی حکومت نے دیوالی اتسو میں رام مندر کا ماڈل بنا کر مسلمانوں کی دل آزاری کی ہے۔

کیڈر کانفرنس میں آرگنائزیشن سیکریٹری عبدالغفار صدیقی، انچارج سید انور اقبال نقوی، ضلع صدر ارشد اشرفی، افضل خان آفریدی، کے علاوہ کئی بڑے رہنماؤں نے عوام سے خطاب کیا۔

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.