دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اتوار کی دوپہر پریس کانفرنس میں انلاک 3 کے تحت لاک ڈاؤن میں راحت دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے تحت بازاروں اور مالز طاق و جفت نظام کو ختم کردیا گیا ہے، تمام دکانیں ایک ساتھ کھلیں گی۔
اسکول کالج، تعلیمی ادارے ، سماجی ، سیاسی ، کھیل ، تفریح ، ثقافتی ، مذہبی اجتماعات ، سوئمنگ پول ، اسٹیڈیم ، کھیلوں کے احاطے ، سینما گھر ، بینکویٹ ہال، آڈیٹوریم ، اسپاس ، جم ، عوامی پارک اور گارڈن پوری طرح سے بند رہیں گے۔
نجی دفاتر 50 فیصد صلاحیت کے ساتھ صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک کام کریں گے۔ بازاروں ، مالز اور مارکیٹ کمپلیکس میں تمام دکانیں صبح 10 بجے سے شام 8 بجے تک کھل سکتی ہیں۔ ریستوراں 50 فیصد بیٹھنے کی گنجائش کے ساتھ کام کریں گے۔
ہفتہ وار بازار کی اجازت ہے لیکن ایک دن میں ایک زون میں صرف ایک ہفتہ وار مارکیٹ کی اجازت ہوگی۔ شادیاں 20 لوگوں کے ساتھ گھر یا عدالت میں ہی ہو سکتی ہیں۔ مذہبی مقامات کھولے جارہے ہیں لیکن عقیدت مندوں کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
دہلی کے وزیر اعلی کی یہ بڑی باتیں۔
- دہلی میں کورونا کے کیسز کم ہو گئے ہیں۔
- کچھ چیزوں پر پابندی عائد رہے گی۔
- کل سے تمام بازار کھولنے کی اجازت ہے۔
- تیسری لہر کو لے کر تیاریاں چل رہی ہیں۔
- سنیما، جم ، اسپا ، پارکس بند رہیں گے۔
- اسکول ، کالج ، کوچنگ سینٹرز بند رہیں گے۔
- شادی میں صرف 20 افراد کی اجازت ہے۔