کیجریوال نے اپنے سابقہ دور حکومت کے آخری سالوں میں سکیورٹی کے نام پر دہلی میں ڈیڑھ لاکھ سی سی ٹی وی کیمرے لگائے تھے۔
گذشتہ اسمبلی انتخابات سے عین پہلے ہر اسمبلی میں لگ بھگ دو لاکھ سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب مکمل ہوئی تھی۔

اس کے فوراً بعد ہی وزیر اعلی نے دہلی میں عوامی مقامات پر ڈیڑھ لاکھ سی سی ٹی وی لگانے کی ہدایت دی تھی۔
تاہم اب اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں مشکل ہو رہی ہے۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ دہلی میٹرو سمیت مرکزی حکومت کی وزارتوں میں چینی کمپنی ہیک ویژن کے سی سی ٹی وی بھی لگائے گئے ہیں۔
چنانچہ اس معیار کو دھیان میں رکھتے ہوئے دہلی حکومت نے بھی آخری مرتبہ چینی کمپنی کو یہی ٹھیکہ دیا تھا۔
مزید پڑھیں:دہلی: چانکیہ پلیس کا نالہ بنا کوڑے کا ڈھیر
اب دوبارہ عوامی مقامات پر سی سی سی ٹی وی لگانے کی بات کہی جا رہی ہے،حکومت نے مرکز سے مشورہ طلب کیا ہے کہ آیا چینی کمپنی کے سی سی ٹی وی لگوائے جائیں یا نہیں۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ ان دنوں چین میں بنی ہوئی اشیا کا بائیکاٹ کیا جا رہا ہے۔