ETV Bharat / state

دہلی میں ڈرائو تھرو ویکسینیشن کا آغاز - دہلی کی خبریں

وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ ڈرائیو تھرو ویکسینیشن سنٹر کا آغاز آکاش ہیلتھ کیئر کے اشتراک سے کیا گیا ہے۔ اس سے دہلی میں لوگوں کو بہت مدد ملے گی۔ آئندہ چند دنوں میں دہلی کے اندر مزید ڈرائیو تھرو ٹیکہ کاری مراکز شروع ہونے والے ہیں.

دہلی میں ڈرائو تھرو ویکسینیشن کا آغاز
دہلی میں ڈرائو تھرو ویکسینیشن کا آغاز
author img

By

Published : May 27, 2021, 3:38 AM IST

وزیر اعلی اروند کیجریوال نے بدھ کو دہلی کے دوارکا سیکٹر12 میں واقع آکاش ہسپتال میں ڈرائیو تھرو ویکسینیشن کی شروعات کی۔ جس سے لوگ اب اپنی گاڑیوں میں بیٹھے بیٹھے ویکسین لے سکیں گے۔

دہلی میں ڈرائو تھرو ویکسینیشن کا آغاز

اس موقع پرکیجریوال نے کہا کہ ڈرائیو تھرو ویکسینیشن سینٹر کے آغاز سے لوگوں کو کافی مدد ملے گی۔ آئندہ چند دنوں میں دہلی میں مزید ڈرائیو تھرو ٹیکہ کاری مراکز شروع کیے جائيں گے۔

انھوں نے کہا کہ دہلی میں ٹیکے کی شدید قلت ہے۔ 18 سے 44 سال کے نوجوانوں کے لئے ویکسین ختم ہوگئی ہے۔ اس وقت ٹیکہ کاری سینٹروں میں اضافہ کیا جانا تھا، لیکن ویکسین کی قلت کی وجہ سے دہلی سمیت پورے ملک میں مراکز بند کیے جارہے ہیں۔ جس کے خطرناک نتائج ہوں گے۔ 'مجھے امید ہے کہ جلد سے جلد جنگی سطح پر یہ ویکسین فراہم کردی جائے گی، تاکہ تمام لوگوں کو ٹیکے لگائے جاسکیں۔'

وزیر اعلی نے کہا کہ ڈرائیو تھرو ویکسینیشن سنٹر کا آغاز آکاش ہیلتھ کیئر کے اشتراک سے کیا گیا ہے۔ اس سے دہلی میں لوگوں کو بہت مدد ملے گی۔ آئندہ چند دنوں میں دہلی کے اندر مزید ڈرائیو تھرو ٹیکہ کاری مراکز شروع ہونے والے ہیں، جس سے لوگوں کو کافی مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت دہلی میں ویکسین کی سپلائی میں دقت ہورہی ہے۔ ٹیکے کی بہت قلت محسوس کی جارہی ہے۔ دہلی میں 18 سے 44 سال کے نوجوانوں کے لئے ویکسین ختم ہوگئی ہے، لیکن 44 سال سے اوپر کے گروپ کے لئے حکومت نے کوویشیلڈ ویکسین کو کچھ دنوں کے لئے بند کردیا ہے۔

'مجھے امید ہے کہ مرکزی حکومت بھی کوششیں کر رہی ہیں کہ جلدی سے دہلی کو زیادہ سے زیادہ ویکسین مل جائے، تاکہ ہم ٹیکہ کاری کی کم رفتار کو بڑھا سکیں۔ دہلی میں تقریبا تمام ٹیکہ کاری مراکز بند ہوگئے ہیں۔ یہ صورتحال صرف دہلی میں نہیں، بلکہ پورے ملک میں یہی صورتحال دیکھی جارہی ہے۔ اس وقت ہمیں ٹیکہ کاری مراکز کی تعداد میں اضافہ کرنا چاہئے، لیکن مراکز پورے ملک میں بند کیے جارہے ہیں۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.