ETV Bharat / state

دہلی: یلو لائن میٹرو اسٹیشنوں پر مفت وائی فائی شروع - گورنری کے میرے دور میں عسکریت پسند سری نگر میں داخل نہیں ہوسکے تھے: ستیہ پال ملِک

دہلی میٹرو کی بلیو لائن کے 50 میٹرو اسٹیشنوں پر مفت انٹرنیٹ کنیکٹی وٹی کے لیے 400 سے زائدایکسیس پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں جب کہ ایئرپورٹ ایکسپریس لائن کے چھ اسٹیشنوں پر 50 سے زائدایکسیس پوائنٹس فراہم کیے گئے ہیں۔ یہ مفت وائی فائی سروس میسرز ٹیکنو سیٹ کام کی سربراہی میں ایک کنسورشیم فراہم کرتی ہے۔

دہلی: یلو لائن میٹرو اسٹیشنوں پر مفت وائی فائی شروع

author img

By

Published : Oct 19, 2021, 10:13 AM IST

نئی دہلی: دہلی میٹرو ریل کارپوریشن کی یلو لائن میٹرو کے تمام اسٹیشنوں پر وائی فائی شروع کردیا گیا ہے۔ اس کے آغاز کے ساتھ ہی میٹرو کے مسافر 37 اسٹیشنوں پر ہڈا سٹی سینٹر سے سمے پور بادلی تک تیز مفت انٹرنیٹ کی سہولت حاصل کرسکیں گے۔

زیادہ تر زیر زمین اسٹیشن یلو لائن ہیں اور یہ سلسلہ شمالی دہلی، وسطی اور جنوبی دہلی سے گزرتے ہوئے گروگرام تک پہنچتا ہے۔ ان 37 اسٹیشنوں پر 330 سے زائد ایکسیس پوائنٹس نصب کیے گئے ہیں تاکہ مسافروں کو انٹرنیٹ کی بلاتعطل رفتار فراہم کی جاسکے۔

اس لائن کے مسافر اب "OUI DMRC FREE Wi-Fi" نامی نیٹ ورک پر لاگ ان ہوکر انٹرنیٹ کی سہولیات جیسے ای میل، فیس بک، گوگل سرچ، واٹس ایپ، ویڈیو اور آڈیو کالز وغیرہ استعمال کرکے تیز رفتار مفت وائی فائی تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔

بلیو لائن اور ایئر پورٹ ایکسپریس لائن پر مفت وائی فائی سروس پہلے ہی دستیاب ہے۔ تاہم یہ خدمات کووڈ وبا کے درمیان جزوی طور پر بند تھیں۔ دہلی میٹرو کی بلیو لائن کے 50 میٹرو اسٹیشنوں پر مفت انٹرنیٹ کنیکٹی وٹی کے لیے 400 سے زائدایکسیس پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں جب کہ ایئرپورٹ ایکسپریس لائن کے چھ اسٹیشنوں پر 50 سے زائدایکسیس پوائنٹس فراہم کیے گئے ہیں۔ یہ مفت وائی فائی سروس میسرز ٹیکنو سیٹ کام کی سربراہی میں ایک کنسورشیم فراہم کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد کشمیر کے حالات نہیں بدلے: راوت

دہلی میٹرو اگلے ایک سال کے اندر میٹرو ٹرینوں میں یہ سروس شروع کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ یہ نوٹ کرنا ضروری ہے کہ چلتی ٹرینوں میںایکسیس پوائنٹس انسٹال اور اپ گریڈ کرنا ایک مشکل کام ہے۔ کچھ عرصہ قبل دہلی میٹرو نے ایئرپورٹ لائن ٹرینوں کے اندر مفت وائی فائی کو آزمائش کے طور پر متعارف کرایا تھا ، لیکن یہ خدمات گزشتہ سال کووڈ وبا کی وجہ سے معطل کردی گئی تھیں، جو کہ اگلے چند ہفتوں میں دوبارہ شروع ہونے کی امید ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.