شاہین باغ اور ابوالفضل کے درمیان واقع ٹھوکر نمبر پانچ اور چھ کے قریب خالی پلاٹ جہاں سوکھی جھاڑیاں تھیں، میں آگ لگ گئی۔
آگ اتنی خطرناک تھی کہ دھنویں کی وجہ سے پورے علاقے میں اندھیرا چھا گیا کس سے مکین مزید خوفزدہ ہوگئے۔
آ‘تشزدگی کی طلاع ملتے ہی محکمہ فائر بریگیڈ پہنچا اور تقریباً ڈیڑھ گھنٹے کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا گیا۔
واضح رہے کہ کالندی کنج سے اوکھلا گاؤں تک نہر کے کنارے لکڑیوں کا کاروبار ہوتا ہے اور کافی تعداد میں دکانیں ہیں اگر آ گ کے شعلے ایک بھی دکان میں پہنچ جاتے تو بڑے پیمانے پر تباہی ہوتی لیکن فائر بریگیڈ کی بروقت کارروائی سے بڑا حادثہ ٹل گیا۔