دہلی میں کورونا کے بڑھتے معاملے کے پیش نظر ہریانہ حکومت نے دہلی کی تمام سرحدوں کو سیل کردیا ہے۔ دہلی۔ فریدآباد سرحد پر آج دوپہر 12 بجے سے مکمل طور پر کسی طرح کی انٹری نہیں ہوگی۔
دوپہر 12 بجے کے بعد سے دہلی میں کام کرنے والے ڈاکٹر، بینک ورکرز اور پولیس اہلکار فرید آباد میں انٹری نہیں کر سکیں گے، صرف مرکزی حکومت کے جاری کردہ پاس سے ہی سیل بارڈر پر انٹری ملے گی اور ضروری سامان اور بینکنگ خدمات کی نقل و حرکت میں مصروف گاڑیوں کو بھی داخلے ملیں گے۔ یہ احکامات 3 مئی 2020 تک نافذ رہے گا۔
-
Travel of govt employees & common people from neighbouring states & districts to Faridabad prohibited. Doctors, paramedical staff, police & bank employees to be permitted on producing their identity cards, only till 12 pm today: Yash Pal, Deputy Commissioner, Faridabad #Haryana pic.twitter.com/gfZIyXwQ3P
— ANI (@ANI) April 29, 2020 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">Travel of govt employees & common people from neighbouring states & districts to Faridabad prohibited. Doctors, paramedical staff, police & bank employees to be permitted on producing their identity cards, only till 12 pm today: Yash Pal, Deputy Commissioner, Faridabad #Haryana pic.twitter.com/gfZIyXwQ3P
— ANI (@ANI) April 29, 2020Travel of govt employees & common people from neighbouring states & districts to Faridabad prohibited. Doctors, paramedical staff, police & bank employees to be permitted on producing their identity cards, only till 12 pm today: Yash Pal, Deputy Commissioner, Faridabad #Haryana pic.twitter.com/gfZIyXwQ3P
— ANI (@ANI) April 29, 2020
ہریانہ کے وزیر داخلہ انیل وج نے واضح کیا کہ وہ ہریانہ کو دہلی یا قریبی ریاستوں سے انفیکشن نہیں ہونے دیں گے، جس کی وجہ سے یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔ اس درمیان گروگرام اور فرید آباد سے کام کے سلسلے میں دہلی آنے والوں کے ساتھ چیکنگ کی جارہی ہے۔ دہلی فرید آباد بارڈر پر طویل جام ہونے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ دہلی میں کورونا کے 3 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں۔ جن میں 877 افراد صحت یاب ئوے ہیں۔ جبکہ 54 کی موت ہوگئی ہے۔ اسی وقت ، ہریانہ میں ، متاثرہ کورونا کی تعداد 308 ہوگئی ہے۔ جبکہ 224 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ تو وہیں کورونا کے 81 ایکٹو کیسز ہیں۔