ETV Bharat / state

ڈاکٹر ظفر الاسلام خان کو دہلی پولیس کا نوٹس

دہلی ہائی کورٹ کی جانب سے 22 جون تک کی عارضی راحت ختم ہونے سے پہلے ہی دہلی پولیس اسپیشل سیل نے دہلی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین اور مشہور اسکالر ظفر الاسلام خان کو انکوائری میں شامل ہونے کا نوٹس دیا۔

Zafarul Islam Khan
Zafarul Islam Khan
author img

By

Published : Jun 15, 2020, 3:18 PM IST

دہلی پولیس کی جانب سے سی آر پی سی 160 کے تحت جاری کردہ نوٹس کے مطابق ڈاکٹر ظفر الاسلام خان کو پولیس اسٹیشن بھی بلایا جاسکتا ہے۔

ظفر الاسلام خان کو دہلی پولیس کا نوٹس، ویڈیو

نوٹس کی بابت ڈاکٹر ظفر الاسلام خان نے کہا کہ وہ اس کا جواب دیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 30 اپریل کو ڈاکٹر ظفر الاسلام خان کے خلاف ایک ٹویٹ کے معاملے میں ملک سے غداری کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ڈاکٹر خان نے ایک ٹویٹ کیا تھا جس میں انہوں نے بھارتی مسلمانوں کے خلاف مظالم کی مذمت کرنے پر کویت کا شکریہ ادا کیا تھا۔

اسی ٹویٹ کی وجہ سے ڈاکٹر خان تنازعات میں گھر گئے اور ان کے اس پیغام کو ملک سے غداری قرار دے کے مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

حالانکہ دہلی پولیس نے ڈاکٹر خان کو آناً فاناً گرفتار کرنے کی کوشش کی تھی لیکن انہیں دہلی ہائی کورٹ سے 22 جون تک کے لیے عارضی راحت مل گئی اور ابھی یہ مدت ختم بھی نہیں ہوئی ہے کہ پولیس نے دوبارہ سے کاروائی شروع کردی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.