ETV Bharat / state

دہلی: عدالتوں میں اسامیوں کی بھرتی سے متعلق پرچہ لیک - دہلی پولیس کرائم برانچ

دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے دہلی کی متعدد عدالتوں میں اسامیوں کے لئے بھرتی امتحان کا پیپر لیک کرنے والے گروہ کا پردہ فاش کیا ہے۔

crime branch arrested 17 men in paper leak case
آسامیوں کے لئے بھرتی امتحان کا پرچہ لیک
author img

By

Published : Mar 1, 2021, 12:23 PM IST

Updated : Mar 1, 2021, 1:33 PM IST

پولیس نے اب تک اس معاملے میں 17 افراد کو گرفتار کیا ہے اور باقی ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

دہلی کی مختلف عدالتوں میں پوسٹنگ کے لئے اسامیوں پر بھرتی کے لئے امتحان لیا گیا تھا۔ اس امتحان کے انعقاد کی ذمہ داری ایک نجی ایجنسی کے سپرد کی گئی تھی اور اس کے لئے دہلی میں مجموعی طور پر 41 مراکز قائم کئے گئے تھے۔

پورے امتحان کے عمل کی نگرانی کے لئے ہائیکورٹ کے انتظامی افسروں اور ڈسٹرکٹ کورٹ جوڈیشل آفیسرز کی ایک ٹیم بھی تشکیل دی گئی تھی۔

کرائم برانچ کی تحقیقات سے وابستہ ذرائع نے بتایا کہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ایک گینگ بڑے پیمانے پر پرچہ لیک کررہا ہے جس کے بعد پولیس کی ٹیم نے روہینی کے دو اسکولوں پر چھاپہ مارا۔ چھاپے میں کچھ طلباء کو بلیو ٹوتھ اور موبائل کا استعمال کرتے ہوئے پکڑا گیا۔

دور بیٹھا شخص کاغذ حل کرنے میں مدد کر رہا تھا۔ اسی دوران ایک نوجوان دوسرے کی بجائے امتحان دیتے ہوئے پکڑا گیا۔ اب تک کرائم برانچ نے تین ایف آئی آر درج کر کے کل 17 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

کرائم برانچ سے وابستہ ذرائع نے بتایا کہ اب تک پتہ چلا ہے کہ انہوں نے امتحان پاس کرنے کے لئے امیدواروں سے پانچ سے آٹھ لاکھ روپے لئے تھے۔ پولیس افسر نے بتایا کہ اس معاملے میں مزید لوگوں کو گرفتار کیا جائے گا۔ فی الحال اس گروہ کے مرکزی رہنما کی تلاش کی جارہی ہے۔

Last Updated : Mar 1, 2021, 1:33 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.