ETV Bharat / state

اسپتالوں میں آکسیجن کی شدید کمی، سپلائی رکنے سے صورتحال ہولناک ہو جائے گی: سسودیا - منیش سسودیا

منیش سسودیا نے کہا کہ دہلی کی اسپتالوں میں آکسیجن کی شدید قلت ہے۔ صورتحال اتنی خراب ہے کہ کچھ اسپتالوں میں اگلے دو سے تین گھنٹوں تک آکسیجن مل جاتی ہے اور بیشتر اسپتالوں میں صرف سات سے آٹھ گھنٹے آکسیجن باقی رہتا ہے۔

دہلی کے ڈپٹی وزیراعلیٰ منیش سسودیا
دہلی کے ڈپٹی وزیراعلیٰ منیش سسودیا
author img

By

Published : Apr 22, 2021, 9:55 PM IST

دہلی کے ڈپٹی وزیراعلیٰ منیش سسودیا نے کہا کہ دارالحکومت کے اسپتالوں میں آکسیجن کی بہت زیادہ کمی ہے اور حالات اتنے خراب ہیں کہ کچھ اسپتالوں میں آئندہ دو تین گھنٹے کے لیے ہی آکسیجن دستیاب ہے اور زیادہ تر اسپتالوں میں صرف سات-آٹھ گھنٹے کے لیے آکسیجن باقی ہے۔

مسٹر سسودیا نے جمعرات کو پریس کانفرنس میں کہا کہ مرکزی حکومت سے دہلی میں آکسیجن کی بہ ضابطہ سپلائی پر توجہ دینے اور دیگر ریاستوں کی جانب سے دہلی کی آکسیجن سپلائی میں مخل ہونے کو روکنے پر مناسب اقدام کرنے کا مطالبہ کیا۔

مرکزی حکومت سے اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہلی میں ہریانہ اور اترپردیش سے آنے والے آکسیجن کی سپلائی کے لیے ضرورت ہونے پر نیم فوجی دستوں کو تعینات کیا جائے۔ آکسیجن سپلائی کے سلسلے میں جو جنگل راج چل رہا ہے، اسے ختم کیا جائے ورنہ حالات بہت زیادہ خراب ہوتے چلے جائیں گے۔

نائب وزیراعلیٰ نے کہا کہ کل مرکزی حکومت نے دہلی کے ساتھ ساتھ باقی ریاستوں کے آکسیجن کوٹے میں بھی اضافہ کیا ہے۔ لیکن اس کے باوجود ، وہاں کے حکام ہریانہ اور اتر پردیش کے پلانٹس میں دہلی کی آکسیجن سپلائی روکنے کے لیے کوشاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کل پانی پت میں ہریانہ حکومت کے کچھ عہدیداروں نے دہلی کے حصے کا آکسیجن روک دیا تھا جو رات کے تین بجے تک نہیں بھیجا جاسکا تھا۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کو 378 میٹرک ٹن آکسیجن میں سے صرف 177 میٹرک ٹن آکسیجن ملا کیونکہ دہلی کے آکسیجن ٹینکروں کو پولیس کی مدد سے ہریانہ اور اتر پردیش حکام نے روک لیا۔

انہوں نے کہا کہ دہلی کے اسپتالوں میں آکسیجن کی شدید قلت ہے۔ صورتحال اتنی خراب ہے کہ کچھ اسپتالوں میں اگلے دو سے تین گھنٹوں تک آکسیجن مل جاتی ہے اور بیشتر اسپتالوں میں صرف سات سے آٹھ گھنٹے آکسیجن باقی رہتا ہے۔

انہوں نے مرکزی حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت نے کل جس دریا دلی کے ساتھ دہلی کے لیے آکسیجن کوٹہ میں اضافہ کیا ہے۔ مرکزی حکومت کو اب اس کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے سخت اقدامات کرنے چاہئیے، کیونکہ اگر ایسا نہ ہوا تو لوگوں کو بچانا مشکل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس بحران کے وقت ریاستوں کو آپس میں لڑنے کے بجائے اس وبا کے ساتھ مل کر لڑنا ہوگا لہذا آکسیجن کے ساتھ اس تصادم کو ختم کرنا چاہئے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.