ویکسینیشن مہم کے دوران 600 سے زائد افراد کو ویکسین لگائی گئی۔ ویکسینیشن کیمپ میدانتا اسپتال کے اشتراک سے لگایا گیا تھا۔
ایسوسی ایشن کی اصل توجہ کسٹم بروکر برادران اور ان کے کنبے کو کورونا وائرس کی گرفت سے بچانا تھا۔ نیز اس ٹیکہ کاری مہم کا مقصد قوم کو کورونا سے پاک بنانے کے حکومتی مقصد میں تعاون کرنا تھا۔
ڈی سی بی اے کے سکریٹری سنتوش کمار چودھری نے کیمپ کو کامیاب بنانے کے لئے مختلف اقدامات کرنے پر عہدیداروں اور منیجنگ کمیٹی کے ممبروں کا شکریہ ادا کیا۔
ڈی سی بی اے کے عہدیدار رامن راج سدھ صدر راجبیر سنگھ جوائنٹ سیکرٹری اور خازن بھیم سنگھ جین کا کیمپ کی مجموعی نگرانی کے لئے خصوصی شکریہ ادا کیا۔
مزید پڑھیں:
مغربی بنگال میں سی اے اے اور این آر سی کے خلاف تحریک
واضح رہے کہ 1972 میں قائم کردہ دہلی کسٹم بروکرز ایسوسی ایشن (اس سے قبل دہلی کسٹمز کلیئرنگ ایجنٹس ایسوسی ایشن) میں اس وقت 1100 سے زیادہ ممبر ہیں اور یہ دہلی این سی آر خطہ میں درآمدات اور برآمدات اور بین الاقوامی تجارت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔