ETV Bharat / state

Jahangirpuri Violence: روہنی عدالت نے جہانگیرپوری تشدد کیس میں چارج شیٹ کا نوٹس لیا - دہلی کی روہنی عدالت

دہلی کی روہنی عدالت نے جہانگیر پوری تشدد معاملے میں چارج شیٹ کا نوٹس لیا۔ دہلی پولیس کی چارج شیٹ میں 37 لوگوں کو ملزم بنایا گیا ہے۔ ان میں سے دو افراد نابالغ ہیں۔ Jahangirpuri Violence Case

روہنی عدالت نے جہانگیرپوری تشدد کیس میں چارج شیٹ کا نوٹس لیا

author img

By

Published : Jul 28, 2022, 10:58 PM IST

نئی دہلی: دہلی کی روہنی عدالت نے جہانگیر پور تشدد معاملے میں دہلی پولیس کی کرائم برانچ کی طرف سے داخل کردہ چارج شیٹ کا نوٹس لیا ہے۔ چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ دیپیکا سنگھ نے تمام ملزمان کو 6 اگست کو عدالت میں حاضر ہونے کے لیے سمن جاری کیا ہے۔ 16 اپریل کو جہانگیر پوری میں ایک مذہبی جلوس کے دوران تشدد ہوا تھا۔Jahangirpuri Violence Case

دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے 14 جولائی کو چارج شیٹ داخل کی تھی۔ دہلی پولیس کی چارج شیٹ میں 37 لوگوں کو ملزم بنایا گیا ہے۔ ان میں سے دو نابالغ ہیں۔ دہلی پولیس نے محمد انصار اور تبریز انصاری کو اہم سازش کاروں کے طور پر نامزد کیا ہے۔ دہلی پولیس نے ملزمان کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 120B، 34، 186، 333، 332، 323،436، 147،148،149 اور 427 کے علاوہ آرمس ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت الزامات عائد کیے ہیں۔

مئی میں آٹھ ملزمان کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے عدالت نے جہانگیر پوری میں غیر قانونی جلوس کو نہ روکنے پر دہلی پولیس کی سرزنش کی تھی۔ ایڈیشنل سیشن جج گگندیپ سنگھ نے کہا کہ پہلی نظر میں یہ دہلی پولیس کی ناکامی کو ظاہر کرتا ہے۔ عدالت نے دہلی پولیس کمشنر سے بھی تحقیقات کرنے اور قصوروار افسران کا احتساب کرنے کو کہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Jahangirpuri Violence: جہانگیرپوری فسادات کے 37 ملزمان کے خلاف چارج شیٹ داخل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.