ETV Bharat / state

دہلی: کورونا متاثرین کی تعداد 15 ہزار سے تجاوز - آئی سی یو

قومی دارالحکومت دہلی میں عالمی وبا کووڈ 19 کا قہر بڑھتا جا رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 792 نئے معاملے سامنے آئے جبکہ 15 مریضوں کی اس سے موت ہوئی ہے۔

کورونا وائرس
کورونا وائرس
author img

By

Published : May 27, 2020, 7:27 PM IST

دہلی کے محکمہ صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس کے 792 نئے معاملات کے بعد مجموعی تعداد 15 ہزار 257 تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران 15 مریضوں کی موت سے اس انفیکشن سے ہلاکتوں کی تعداد 303 ہوگئی۔

دہلی صحت ڈائریکٹوریٹ جنرل کے اعداد و شمار کے مطابق فی الحال وائرس کے فعال معاملے سات ہزار 690 ہیں، اس دوران 310 مریض ٹھیک ہونے کے بعد صحتیاب ہونے والوں کی تعداد سات ہزار 264 ہوچکی ہے۔

دہلی میں کورونا وائرس کے لیے بنائے گئے خصوصی کووڈ ہسپتالوں میں دو ہزار 118 مریضوں کا علاج چل رہا ہے، ان میں سے 191 انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) اور 32 وینٹی لیٹر پر ہیں۔

سب سے زیادہ متاثرہ 602 لوک نائیک جے پرکاش نارائن ہسپتال (ایل این جے پی) میں داخل ہیں جس میں 22 آئی سی یو میں ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.