ETV Bharat / state

دہلی: چودھری انل کمار کا پرنب مکھرجی کو خراج عقیدت

سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کا انتقال ہوگیا ہے۔ انہیں دہلی کے آرمی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، وہیں انہوں نے اپنی آخری سانسیں لی۔ ان کے انتقال کے بعد سیاسی اور سماجی شخصیات کی جانب سے انہیں خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔

delhi congress committee president anil kumar
چوہدری انل کمار
author img

By

Published : Aug 31, 2020, 8:04 PM IST

ایسے میں دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر چودھری انل کمار نے بھی بھارت کے سابق صدر پرنب مکھرجی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ، 'ان کے جیسا لیڈر اب ہمیں نہیں مل سکتا۔ ان کے جانے کے بعد بھارتی سیاست میں ایک ایسا خلا پیدا ہوگیا ہے، جسے کبھی پرُ نہیں کیا جا سکے گا۔'

واضح رہے کہ آنجہانی پرنب مکھرجی مغربی بنگال کے ویربھوم ضلع میں کرناہر شہر کے قریب واقع مراتی گاؤں کے ایک برہمن خاندان میں پیدا ہوئے۔

کانگریس کے سینئر رہنما پرنب مکھرجی 2012 تا 2017 صدر جمہوریہ کے باوقار عہدے پر فائز رہے، جبکہ انہیں 2019 میں بھارت رتن سے بھی نوازا گیا۔

پرنب مکھرجی کے والد مداکنکر مکھرجی 1920 میں کانگریس پارٹی کے سرگرم کارکن تھے، وہ 1952 سے 1964 تک رکن اسمبلی اور ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر بھی رہ چکے تھے۔

دیکھیں ویڈیو

مداکنکر مکھرجی کو برطانوی اقتدار کی مخالفت کرنے پر 10 سال جیل کی سزا دی گئی تھی۔ سابق صدر نے ویربھوم کے سوری ودیاساگر کالج میں تعلیم حاصل کی اور 1957 میں سروا مکھرجی سے ان کی شادی ہوئی۔

وہ پہلی بار 1969 میں راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہوئے اور 2004 میں وہ پہلی بار مغربی بنگال کے جنگی پور پارلیمانی حلقہ سے منتخب ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں:

سابق صدرجمہوریہ پرنب مکھرجی کا انتقال

سنہ 1991 میں پی وی نرسمہا راؤ کی حکومت میں انہیں وزیر خارجہ بنایا گیا اور منموہن سنگھ کی حکومت میں وہ وزیر دفاع و خزانہ کے عہدوں پر فائز رہے۔ 25 جولائی 2012 کو پرنب مکھرجی 13 ویں صدرجمہوریہ کی حیثیت سے باوقار عہدہ پر فائز ہوئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.