ETV Bharat / state

Kejriwal On Gujarat Govt عآپ حکومت گجرات کو بدعنوانی اور خوف سے پاک حکمرانی دے گی، کیجریوال

author img

By

Published : Sep 13, 2022, 7:01 PM IST

دہلی کے وزیر اعلی کیجریوال نے وعدہ کیا کہ اگر گجرات میں عآپ اقتدار میں آتی ہے تو گجرات میں بدعنوانی سے پاک حکومت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی ان کی حکومت میں کرپشن میں ملوث ہوا تو سیدھا جیل جائے گا۔ یہ ہم نے پنجاب میں کیا۔ جب ہمارے کسی وزیر نے کوئی اونچ نیچ کی تو اسے سیدھا جیل بھیج دیا گیا۔ Kejriwal On Gujarat Govt

Etv Bharat
Etv Bharat

احمد آباد: عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ گجرات میں اگر عآپ کی حکومت بنتی ہے تو وہ گجرات کے چھ کروڑ لوگوں کو بدعنوانی سے پاک اور خوف سے پاک حکمرانی دے گی۔ منگل کو گجرات کے احمد آباد میں ایک پریس کانفرنس میں مسٹر کیجریوال نے گجرات کے لوگوں کو بدعنوانی اور خوف سے پاک حکمرانی کی ضمانت دیتے ہوئے کہا کہ میں پچھلے کئی مہینوں سے گجرات میں گھوم کر یہاں کے لوگوں سے مل رہا ہوں۔ Kejriwal On Gujarat Govt

انہوں نے کئی ٹاؤن ہال میٹنگ کر کے تاجروں، صنعت کاروں، وکلاء، کسانوں اور آٹو ڈرائیوروں کے علاوہ بہت سے لوگوں سے ملاقات کی۔ ہر کوئی کہتا ہے کہ گجرات میں بہت کرپشن ہے۔ کسی بھی سرکاری محکمے میں پیسے دیے بغیر کوئی کام نہیں ہوتا۔ نچلی سطح پر بھی بدعنوانی ہے اور حکومت پر بڑے گھپلوں کے الزامات بھی لگتے رہے ہیں۔ اگر آپ ان کے خلاف کچھ کہتے ہیں تو وہ ڈرانے تک پہنچ جاتے ہیں۔ ہم ضمانت دیتے ہیں کہ اگر گجرات میں عام آدمی پارٹی کی حکومت بنتی ہے تو ہم ریاست کو بدعنوانی اور خوف سے پاک حکمرانی دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی ان کی حکومت میں کرپشن میں ملوث ہوا تو سیدھا جیل جائے گا۔ یہ ہم نے پنجاب میں کیا۔ جب ہمارے کسی وزیر نے کوئی اونچ نیچ کی تو اسے سیدھا جیل بھیج دیا گیا۔ بھارت کی 75 سالہ تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہوا کہ کسی پارٹی نے اپنے وزیر کو اٹھا کر جیل بھیج دیا ہو۔ عوام جو ٹیکس حکومت کو دیتے ہیں اس کی ایک ایک پائی عوام پر خرچ کی جائے گی اور چوری بند ہو جائے گی۔ اب گجرات کا کوئی پیسہ سوئس بینک میں نہیں جائے گا۔ اب گجرات حکومت کا کوئی پیسہ ارب پتیوں میں تقسیم نہیں ہوگا۔ عام آدمی پارٹی کی حکومت بننے کے بعد سرکاری دفاتر میں ہر شخص کا ہر کام رشوت دیے بغیر ہوگا۔ کسی کو بھی کام کروانے کے لیے سرکاری دفتر جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ ہم ایسا انتظام کریں گے کہ حکومت کا کوئی ملازم آپ کے گھر آئے اور کام کرے۔ ہم نے دہلی میں اس طرح کے انتظامات کیے ہیں۔

اے اے پی کنوینر نے کہا کہ گجرات کے اندر وزراء، سیاست دانوں اور بڑے لوگوں کے تمام کالے دھندے بند کئے جائیں گے۔ گجرات میں پیپر لیک ہونے کا عمل روکیں گے۔ پچھلے 10 سالوں میں جتنے پیپرز لیک ہوئے ہیں، ان تمام کیسز کی تحقیقات کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: Kejriwal Writes to Modi کیجریوال نے سرکاری اسکولوں کو شاندار بنانے کے لیے مودی کو خط لکھا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.