ETV Bharat / state

باراپولہ فیز 3 سے دہلی۔نوئیڈا کا سفر ہوا آسان: کیجریوال - دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال

کیجریوال نے آج میور وہار فیز I کے سروس روڈ، ریمپ، لوپ اور سائیکل ٹریک کا افتتاح کرنے کے بعد کہا کہ اس کے شروع ہونے سے اب دہلی اور نوئیڈا کے درمیان سفر کرنا آسان ہو گیا ہے۔

وزیراعلیٰ اروند کیجریوال
وزیراعلیٰ اروند کیجریوال
author img

By

Published : Aug 28, 2021, 7:18 PM IST

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے ہفتہ کو کہا کہ باراپولہ فیز -3 سے جڑے لوپ اور ریمپ کے کھلنے سے اب دہلی اور نوئیڈا کے درمیان سفر کرنے والے لوگوں کو اس سے کافی فائدہ ہوگا۔

کیجریوال نے آج میور وہار فیز I۔1کے سروس روڈ ، ریمپ ، لوپ اور سائیکل ٹریک کا افتتاح کرنے کے بعد کہا کہ اس کے شروع ہونے سے اب دہلی اور نوئیڈا کے درمیان سفر کرنا آسان ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ باراپولہ فیز -3 سے جڑے ان لوپس اور ریمپ کے کھلنے سے اب دہلی اور نوئیڈا کے درمیان سفر کرنے والے لوگوں کو اس سے کافی فائدہ ہوگا۔ عام آدمی پارٹی کی حکومت کے قیام کے بعد سے دہلی میں انفراسٹرکچر کے بہت سارے پروجیکٹوں پر کامیابی کے ساتھ کام ہوا ہے۔ چونکہ اب دہلی میں ایک ایماندار حکومت ہے اور اس لئے محکمہ تعمیرات عامہ تمام منصوبوں کو وقت پر اور توقع سے کم قیمت پر مکمل کرلیتا ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس کے آغاز کے بعد میور وہار فیز 1 سے اکشردھام کی طرف جانا آسان ہوگیا ہے۔ اس کے ساتھ ، لوگوں کو جام ، وقت ، ایندھن کی کھپت اور آلودگی سے بھی راحت ملے گی۔

افتتاحی تقریب میں کجریوال کے ساتھ نائب وزیراعلی منیش سسودیا اور وزیر تعمیرات عامہ ستیندر جین کے ساتھ کونڈلی سے آپ کے ایم ایل اے کلدیپ کمار اور ترلوک پوری کے ایم ایل اے روہت مہرولیا سمیت محکمہ پی ڈبلیو ڈی کے سینئر عہدیدار وغیرہ بھی موجود تھے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.