ETV Bharat / state

کیجریوال نے براڑی ہسپتال کا آن لائن افتتاح کیا

author img

By

Published : Jul 25, 2020, 10:50 PM IST

وزیراعلی اروند کیجریوال نے دہلی کے براڑی میں نو تعمیرشدہ 450 بیڈز کے ہسپتال کا آن لائن افتتاح کیا۔

arvind kejriwal inaugurated burari hospital
کیجریوال نے براڑی ہسپتال کا آن لائن افتتاح کیا

قومی دارالحکومت دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ فی الحال براڑی اسپتال کو 450 بیڈز کے ساتھ شروع کیا جا رہا ہے حالانکہ یہاں پر 700 بیڈز لگائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس متاثرین کے علاج کے لیے براڑی اسپتال کے 450 بیڈز مزید جڑ گئے ہیں۔ اس سے دہلی کے لوگوں کو علاج میں کافی مدد ملے گی اور آئندہ وقت میں یہ اسپتال آس پاس کے لوگوں کی خدمت کرے گا۔

وزیراعلی نے کہا کہ 'انہیں براڑی اسپتال کا افتتاح کر کے بہت خوشی ہو رہی ہے۔ کورونا کی وجہ سے کچھ ذاتی مصروفیات کی وجہ سے وہ افتتاح کے لیے موقع پر موجود نہیں ہوسکے۔ اس لیے اسپتال کا آن لائن افتتاح کرنا پڑا۔ وہ کچھ دن پہلے اسپتال کا معائنہ کرنے گئے تھے اور تیاریوں کا جائزہ لیا تھا۔ براڑی اسپتال کو ابھی 450 کووڈ۔19 بیڈ سے شروع کیا جارہا ہے۔ اس اسپتال کے 450 ہیڈ کے جڑ جانے سے دہلی میں کووڈ۔19 بیڈ کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.