ETV Bharat / state

کوروناوائرس: اروند کیجریوال کا 5ٹی منصوبے کا اعلان - شہر کے ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں ایک لاکھ بے ترتیب کووڈ 19 ٹیسٹ کروائے جائیں گے

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے قومی دارالحکومت میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے پانچ پوئنٹ ایکشن پلان کا اعلان کیا اور کہا کہ شہر کے ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں ایک لاکھ بے ترتیب کووڈ 19 ٹیسٹ کروائے جائیں گے۔

کوروناوائرس: اروند کیجریوال کا 5ٹی منصوبے کا اعلان

author img

By

Published : Apr 7, 2020, 5:19 PM IST

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اروند کیجریوال نے قومی دارالحکومت میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لئے پانچ نکاتی ایکشن پلان کا اعلان کیا ہے۔ پانچ ٹی میں جانچ ، ٹریسنگ، علاج، ٹیم ورک اور ٹریکنگ اور نگرانی شامل ہیں۔

ویڈیو لنک کے ذریعہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہلی حکومت کے زیر انتظام لوک نائک جئے پرکاش نارائن ہسپتال ، جی بی پنت ہسپتال، راجیو گاندھی سپر اسپیشلائٹی ہسپتال کو کووڈ 19 ہسپتال قرار دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ' فی الحال، شہر کے ہسپتالوں میں 2950 بیڈز کورونا کے مریضوں کے لیے رکھے گئے ہیں۔ دہلی حکومت کورونا وائرس کے متعدد معاملات میں اضافے کے نتیجے میں 12000ہوٹل کمروں کا انتظام کرے گی ۔'

انہوں نے کہا کہ ' ہم تبلیغی جماعت کے اجتماع شرکت کرنے والے افراد کے فون نمبر پولیس کو فراہم کریں گے اور ان کا پتہ لگائیں کہ وہ قریبی علاقوں میں منتقل ہوئے ہیں یا نہیں۔'

نامہ نگاروں کو یہ بتاتے ہوئے کہ حکومت نے کورونا کے 30000 مثبت کیسز کے نمٹنے کے لیے انتظامات کیے ہیں، کیجریوال نے کہا کہ کوویڈ 19 کے مریضوں کے علاج کے لیے مزید 8000 بیڈز کی فراہمی کی جائے گی۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.