ETV Bharat / state

دہلی:کورونا کے سبب اپنے والدین کو کھونے والے بچوں کو ملے گی پنشن - پینشن کا اعلان

قومی دارالحکومت دہلی میں عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب عام زندگی متاثر ہوئی ہے۔ ہزاروں کی تعداد میں لوگ کورونا سے متاثر ہو’ہ ہیں۔ اور کئی افراد کی موت بھی ہوئی ہے۔ تاہم دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اعلان کیا ہے جن بچوں کے والدین کورونا سے فوت ہوئے ہیں انہیں دہلی حکوت 2500 روپیے ماہانہ بطور پنشن دیگی۔

اروند کیریوال
اروند کیریوال
author img

By

Published : May 18, 2021, 7:01 PM IST

Updated : May 18, 2021, 10:07 PM IST

دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے اعلان کیا ہے کہ جو بچے کورونا وائرس کے سبب یتیم ہوئے ہیں انہیں 25 برس کی عمر تک حکومت 2500 روپے ماہانہ بطور پنشن دےگی۔

بچوں کو ملے گی پنشن

وزیر اعلی اروند کیجریوال نے آج ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے 4 نئے اعلان کئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کورونا وائرس کی وبائی بیماری کے باعث دہلی میں لاک ڈاؤن نافذ کرنا پڑا جس کی وجہ سے روز مرہ کے اخراجات اٹھانے والے غریب خاندانوں کو معاشی بحران سے دو چار ہونا پڑ رہا ہے۔

اسی کے مد نظر دہلی حکومت نے ان کی مدد کے لیے 72 لاکھ راشن کارڈ ہولڈر کو مفت راشن دینے کا اعلان کیا ہے، جس کے پاس راشن کارڈ نہیں ہے انہیں بھی راشن مفت میں دیا جائے گا.

اس کے علاوہ ان خاندانوں کے لئے بھی مالی معاوضے کا اعلان کیا ہے جن کے گھر سے کسی کی کورونا سے موت ہوگئی ہے انہیں 50 ہزار روپے بطور معاوضہ دیا جائے گا. جن کے والدین اس وائرس کی وجہ سے فوت ہوگیے ہیں۔ ان بچوں کو 2500 روپے ماہانہ پینشن اور 50 ہزار روپے بطور معاوضے کے ساتھ ساتھ بچوں کے لئے مفت تعلیم کا بھی انتظام کیا جائے گا۔ان بچوں کو پینشن کی رقم 25 برس کی عمر تک دہلی حکومت کی جانب سے دی جائے گی۔

Last Updated : May 18, 2021, 10:07 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.