گذشتہ دو برسوں کے دوران درگاہ حضرت نظام الدین اولیاء کا عرس کورونا سے متاثر رہا، تاہم اب حالات قدر مختلف ہیں، ایسے میں رواں برس حضرت نظام الدین اولیاء کے 719ویں عرس کا آغاز تزک و احتشام کے ساتھ شروع ہوا۔ اس موقعے پر بڑی تعداد میں زائرین عرس میں شرکت کرنے پہنچے ہیں۔ اس سے متعلق ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے درگاہ حضرت نظام الدین اولیاء منتظمہ کمیٹی کے جنرل سیکریٹری اور سجادہ نشین سید کاشف علی نظامی سے بات کی، جس میں انہوں نے بتایا کہ عرس کے دوران تمام تر انتظامات کمیٹی کی جانب سے کئے گئے۔ عرس کے دوران رات بھر قوالی کی جائے گی اور صبح شام غربا مساکین میں لنگر تقسیم کیا جائے گا۔ Pakistani pilgrims attend Urs of Hazrat Nizamuddin Aulia (RA) in Delhi
سید کاشف علی نظامی نے بتایا کہ رواں برس پاکستانی زائرین نے درگاہ حضرت نظام الدین اولیاء پر حاضری دی اور ان کے مزار پر چادر چڑھائی، پاکستان ہائی کمیشن کی جانب سے ملی اطلاعات کے مطابق 147 افراد پر مشتمل پاکستانی زائرین کے وفد بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن کے سفارتی عملی کے ہمراہ نئی دہلی میں حضرت نظام الدین اولیاء کے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی،حضرت نظام الدین اولیاء کے 719 ویں عرس مبارک کے موقع پر شرکت کے لیے زائرین کا درگاہ کمیٹی کے ارکان نے استقبال کیا، مزار پر چادر چڑھانے کے بعد پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے بھی دعائیں کی گئیں۔
چشتیہ سلسلہ کے چودھویں صدی کے صوفی بزرگ حضرت نظام الدین اولیاء کا عرس ہر سال روایتی طور پر پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتا ہے اس موقع پر مختلف ممالک سے عقیدت مند شرکت کرنے آتے ہیں پاکستانی زائرین 1974 کے بھارت پاکستان کے پروٹوکول کے تحت سالانہ عرس میں شریک ہو رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:Jashn-E-chiragan Ceremony درگاہ حضرت نظام الدین میں جشن چراغاں کا آغاز