ETV Bharat / state

دہلی: عوامی مقامات پر گنیش چترتھی کے انعقاد پر پابندی

گزشتہ روز ڈی ڈی ایم اے نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ 'گنیش چترتھی مہوتسو اس ماہ منایا جائے گا۔ کووڈ- 19 کے تناظر میں موجودہ پابندیوں کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ عوامی مقامات پر گنیش چترتھی کی تقریبات منعقد نہ ہونے دیں۔ لوگ اپنے عقیدے کے مطابق گھروں میں ہی مورتی نصب کریں۔'

author img

By

Published : Sep 9, 2021, 4:47 PM IST

دہلی میں عوامی مقامات پر گنیش چترتھی کے انعقاد پر پابندی

نئی دہلی: قومی دارالحکومت دہلی میں عوامی مقامات پر گنیش چترتھی کی تقریبات کے انعقاد پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ یہ پابندی دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی ایم اے) نے کووڈ- 19 کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر عائد کی ہے۔

دہلی میں عوامی مقامات پر گنیش چترتھی کے انعقاد پر پابندی
دہلی میں عوامی مقامات پر گنیش چترتھی کے انعقاد پر پابندی

گزشتہ روز ڈی ڈی ایم اے نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ 'گنیش چترتھی مہوتسو اس ماہ منایا جائے گا۔ کووڈ- 19 کے تناظر میں موجودہ پابندیوں کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ عوامی مقامات پر گنیش چترتھی کی تقریبات منعقد نہ ہونے دیں۔ لوگ اپنے عقیدے کے مطابق گھروں میں ہی مورتی نصب کریں۔'

ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے دہلی کے تمام ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور ڈسٹرکٹ کمشنر آف پولیس اور متعلقہ افسران کو یہ یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے کہ گنیش کی کوئی بھی مورتی خیموں، پنڈالوں یا عوامی مقامات پر نصب نہیں کی جائے گی۔

حکم میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی جلوس کی اجازت نہیں دی جائے گی اور عوام کو اپنے گھروں میں گنیش چترتھی کا تہوار منانے کی ترغیب دی جائے ۔ اس کے علاوہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کسی بھی مذہبی یا عوامی مقامات پر کوئی بھیڑ جمع نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں مسلمان محفوظ نہیں ہیں: شفیق الرحمن برق

واضح رہے کہ دہلی میں کورونا کی دوسری لہر کے بعد اب حالات معمول پر آرہے ہیں اور یومیہ 50 سے زائد کیسز درج ہو رہے ہیں۔ انتظامیہ تیسری لہر کو دیکھتے ہوئے پہلے سے ہی احتیاطی تدابیر اپنا رہی ہے تاکہ کوئی لاپروائی نہ ہو اور بڑی تعداد میں لوگوں کی زندگی زیاں ہونے سے بچ سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.