بی جے پی رہنما سبرامنیم سوامی نے دہلی اسمبلی الیکشن کو لے کر ٹویٹ کیا ہے۔
بی جے پی کے سینیئر رہنما سبرامنیم سوامی نے نظام الدین میں اپنے حق رائے دہی کا ستعمال کیا۔ حق رائے دہی کے استعمال کے بعد ٹویٹ کر کے انہوں نے لکھا ہے کہ 'میں الیکشن کمیشن کی جانب سے کیے گیے انتظامات سے متاثر ہوں۔'
سبر امنیم سوامی نے ٹویٹ کیا کہ 'سپریم کورٹ میں جو میں نے عرضی دائر کی تھی اس کے بعد اب انتخابات میں وی وی پیٹ کا استعمال ہو رہا ہے۔'