ETV Bharat / state

دہلی: آئی آر ایس کے عہدیدار نے خود کشی کی

author img

By

Published : May 27, 2020, 1:56 PM IST

محکمہ انکم ٹیکس کے پرنسپل کمشنر کیشو سکسینا نے آج صبح چانکیہ پوری میں واقع اپنی رہائش گاہ پر پھانسی لگا کر خود کشی کرلی۔

آئی آر ایس  کے عہدیدار نے خود کشی کی
آئی آر ایس کے عہدیدار نے خود کشی کی

دہلی پولیس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ آج صبح پرومیس اسپتال چانکیہ پوری سے پولیس کو یہ اطلاع ملی کہ کیشو سکسینا نامی ایک شخص کو بے ہوشی کی حالت میں داخل کرایا گیا ہے ۔

آئی آر ایس کے عہدیدار نے خود کشی کی

اس کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم اسپتال پہنچی۔ وہاں پہنچ کر یہ معلوم ہوا کہ کیشو سکسینا کی موت ہو چکی ہے۔ پہلی نظر میں یہ موت پھندے سے لٹکنے کے سبب معلوم ہو رہی ہے ۔ پولیس معاملہ کی جانچ کر رہی ہے ۔

پولیس عہدیدار نے بتایا کہ اس واقعہ کی اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس کی ایک ٹیم ہلا ک شدہ افسر کے گھر پہنچی۔ جہاں انہیں ایک خود کشی نوٹ ملا۔ پولیس خود کشی نوٹ کی بھی جانچ کر رہی ہے۔ جانچ کے بعد ہی یہ پتہ چلے گا کہ آخر کن وجوہات کے سبب انہوں نے خود کشی کی ۔

معاملہ کی نو عیت کو دیکھتے ہوے پولیس کی ٹیم نے خود کشی کرنے والے عہدیدار کے فلیٹ کو مکمل طور پر سیل کردیا ہے ۔اور چھان بین بھی کی جا رہی ہے کہ آخر کن وجوہات کے سبب ایک سینیر عہدیدار نے خود کشی کی ہے ۔

اس معاملے سے جڑے شواہد میں کسی طرح کی کوئی چھیڑچھاڑ نہ ہو اس کے لئے علاقے کے آمدورفت کے راستے کو دہلی پولیس نے سیل کردیا ہے ۔اور آنے جا نے والے لوگوں کی بھی جانچ کی جا رہی ہے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.