جے این یو میں اے بی وی پی کے کارکنان نے کھلے عام طلباء اور اساتذہ پر حملہ کیا جس میں جے این یو طلباء یونین کی سربراہ آئشی گھوش اور کئی اساتذہ زخمی ہوئے ہیں۔
عینی شاہدین کے مطابق دیر شام اچانک آر ایس ایس کی طلبہ ونگ اے بی وی پی کے نقاب پوش غنڈوں نے طلباء پر حملہ کردیا۔
یہاں سابرمتی ہاسٹل کے سامنے جے این یو کے اساتذہ دھرنے پر بیٹھے تھے، اسی دھرنے سے جے این یو طلباء یونین کی سربراہ آئشی گھوش نے بھی خطاب کیا تھا، اس کے بعد وہ تھوڑی دیر کے لیے 24/7 ریسٹورنٹ میں گئی جہاں مبینہ طور پر اے بی وی پی کے ماسک پہنے لوگوں نے حملہ کردیا جبکہ بہت سارے طلبہ کو بری طرح زدو کوب کیا، اس کے علاوہ سابرمتی ہاسٹل میں توڑ پھوڑ بھی کی۔
تقریباً 6 بجے سے جے این یو احاطہ میں خوف نے بسیرا کر رکھا ہے، طلباء اپنے اپنے ہاسٹل میں بند ہیں جبکہ اساتذہ باہر نکل کر پولیس کے خلاف دھرنے پر بیٹھ گئے ہیں۔