ETV Bharat / state

دہلی: امانت اللہ خان پر بے ضابطگی کا الزام

دہلی وقف بورڈ کے سابق چیئرمین امانت اللہ خان پر دہلی حکومت کے محکمہ ریونیو کی جانب سے مارچ 2016 سے مارچ 2020 تک کی مدت کار میں مبینہ طور پر بے ضابطگی کا الزام عائد کرتے ہوئے اسپیشل آڈٹ کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔

amanatullah khan
amanatullah khan
author img

By

Published : Sep 28, 2020, 9:29 PM IST

دہلی حکومت کی جانب سے اوکھلا سے رکن اسمبلی امانت اللہ خان کو تیسری مرتبہ وقف بورڈ کمیٹی میں ایم ایل اے زمرے سے منتخب کیا گیا ہے لیکن محکمہ ریونیو کی جانب سے جاری یہ آرڈر بھی دہلی حکومت نے ہی بھیجا ہے۔

دہلی سے ای ٹی وی بھارت کے لیے محمد راحم کی رپورٹ

دہلی اسمبلی انتخابات کے بعد سے ہی وقف بورڈ کے چیئرمین کا عہدہ خالی ہے جسے پر کرنے کے لیے کافی وقت سے مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

گذشتہ ماہ محکمہ ریونیو نے ایم ایل اے زمرے کے انتخاب کا اعلان کیا تھا لیکن اسکروٹنی کے وقت اپیل کے چلتے اسے پورا نہیں کیا گیا۔ ستمبر کی 8 تاریخ کو ایس ڈی ایم آفس سے امانت اللہ خان کو ایم ایل اے زمرے سے منتخب کیے جانے کے بعد انہیں سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا تھا۔

محکمہ ریونیو کی نوٹس
محکمہ ریونیو کی نوٹس

اس کے بعد سات دنوں کے اندر وقف بورڈ کے چیئرمین کا انتخاب کیا جانا تھا جو اب تک نہیں ہوسکا۔

اس تعلق سے جب ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے امانت اللہ خان سے بات کرنے کی کوشش کی تو ان کی جانب سے کوئی جواب نہیں ملا لیکن محکمہ ریوینو سے معلوم ہوا کہ امانت اللہ خان کے خلاف بے ضابطگی کا الزام ہے اس لیے ان کا نومینیشن نہیں کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.