ETV Bharat / state

'محسن رضا بی جے پی کے ہاتھوں استعمال ہونا بند کر دیں'

اترپردیش میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مظاہروں کی آڑ میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) اور آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کو سخت گیر قرار دینے کے ریاستی وزیر محسن رضا کے بیان کو بورڈ کے ترجمان ڈاکٹر قاسم رسول الیاس نے نہ صرف خارج کیا بلکہ محسن رضا کو یہ صلاح بھی دی کہ وہ بی جے پی کے ہاتھوں استعمال ہونا بند کریں۔

ڈاکٹر قاسم رسول الیاس
ڈاکٹر قاسم رسول الیاس
author img

By

Published : Jan 2, 2020, 11:50 PM IST

ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات کرتے ہوئے قاسم رسول الیاس نے کہا کہ مسلم پرسنل لاء بورڈ کو نشانہ بنانا افسوسناک ہے، یہ مسلمانوں کی مقتدر اور معتمد جماعت ہے۔

ڈاکٹر قاسم رسول الیاس، ویڈیو

واضح رہے کہ اترپردیش حکومت میں وزیر اور یوگی آدتیہ ناتھ کے قریبی محسن رضا نے پاپولر فرنٹ آف انڈیا کو سیمی جیسا قرار دیتے ہوئے اس پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے، اس کے علاوہ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے لیے بھی زہر اگلا تھا اور اس میں سخت گیر افراد کی موجودگی کا الزام عائد ہے۔

قاسم رسول الیاس نے کہا کہ 'الزام لگانا آسان ہے لیکن یہ صرف الزامات ہیں، بھارت کے مسلمانوں کے تعاون سے یہ ادارے چلتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں بورڈ کے ترجمان نے بتایا کہ ' سنہ 1985 تک ان کا تعلق ممنوعہ تنظیم سیمی سے رہا ہے لیکن تب تک سیمی پر کوئی الزام نہیں تھا اور آج تک اس پر کوئی الزام ثابت نہیں ہو سکا ہے۔

مسلم جماعتوں کو نشانہ بنانے کے پس پردہ حکومت کی نیت کو بے نقاب کرتے ہوئے قاسم رسول الیاس نے کہا کہ 'شہریت ترمیمی قانون کے خلاف جاری مظاہروں سے آر ایس ایس اور اس کی حکومت بوکھلا گئی اور حواس باختہ ہیں اسی لیے ایسے بیانات دلوائے جارہے ہیں جس سے اصل موضوع سے توجہ ہٹ سکے۔

Intro:"محسن رضا جیسے وزیر کرایہ کے ہوتے ہیں"

اترپردیش میں شہریت قانون کے خلاف مظاہروں کی آڑ میں پی ایف آئی اور آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کو سخت گیر قرار دینے کی ریاستی وزیر محسن رضا کے بیان کو بورڈ کے ترجمان ڈاکٹر قاسم رسول الیاس نے نہ صرف خارج کیا بلکہ محسن رضا کو یہ صلاح بھی دی کہ وہ بی جے پی کے ہاتھوں استعمال ہونا بند کریں۔

ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات کرتے ہوئے قاسم رسول الیاس نے کہا کہ مسلم پرسنل لاء بورڈ کو نشانہ بنانا افسوسناک ہے، یہ مسلمانوں کی مقتدر اور معتمد جماعت ہے۔

Body:واضح ہو کہ اترپردیش حکومت میں وزیر اور یوگی آدتیہ ناتھ کے قریبی محسن رضا نے پاپولر فرنٹ آف انڈیا کو سیمی جیسا قرار دیتے ہوئے اس پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے، اس کے علاوہ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے لئے زہریلا زبان استعمال کرتے ہوئے اس میں سخت گیر افراد کی موجودگی کا الزام لگایا ہے۔
قاسم رسول الیاس نے کہا کہ الزام لگانا آسان ہے، لیکن یہ صرف الزامات ہیں، بھارت کے مسلمانوں کے تعاون سے یہ ادارے چلتے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں بورڈ کے ترجمان نے بتایا کہ 1985 تک ان کا تعلق ممنوعہ تنظیم سیمی سے رہا ہے، لیکن تب تک سیمی پر کوئی الزام نہیں تھا اور آج تک اس پر کوئی الزام ثابت نہیں ہو سکا ہے۔

Conclusion:مسلم جماعتوں کو نشانہ بنانے کے پس پردہ حکومت کی نیت کو بے نقاب کرتے ہوئے قاسم رسول الیاس نے کہا شہریت قانون کے خلاف جاری مظاہروں سے آر ایس ایس اور اس کی حکومت بوکھلا گئی اور حواس باختہ ہے، اسی لئے ایسے بیانات دلوائے جارہے ہیں جس سے اصل ایشوز سے توجہ ہٹ سکے۔
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.