ETV Bharat / state

AIMIM Entry in MCD Elections اے آئی ایم آئی ایم نے ایم سی ڈی انتخابات میں دو امیدواروں کا اعلان کیا - delhi aimim announces candidates for mcd elctions

اس بار ایم سی ڈی انتخابات میں اے آئی ایم آئی ایم بھی اپنا دعویٰ پیش کرنے جا رہی ہے، جس کے حوالے سے پارٹی نے اپنے دو امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ وہ دہلی میونسپل کارپوریشن کے انتخابات مضبوطی سے لڑے گی۔ AIMIM announced two Candidates in MCD Elections

AIMIM Entry in MCD Elections
AIMIM Entry in MCD Elections
author img

By

Published : Nov 6, 2022, 12:24 PM IST

Updated : Nov 6, 2022, 12:58 PM IST

نئی دہلی: راجدھانی میں ایم سی ڈی انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے بعد تمام پارٹیوں کی جانب سے ہر روز نئے اعلانات کیے جا رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے بھی اس بار بلدیاتی انتخابات لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی پارٹی نے اپنے امیدواروں کا اعلان بھی کیا ہے اور کہا ہے کہ اے آئی ایم آئی ایم دہلی میونسپل کارپوریشن انتخابات مضبوطی سے لڑے گی۔ AIMIM Entry in MCD Elections two Candidates announced

اے آئی ایم آئی ایم نے ایم سی ڈی انتخابات میں دو امیدواروں کا اعلان کیا

یہ بھی پڑھیں:

اس سلسلے میں دہلی اے آئی ایم آئی ایم کے صدر کلیم الحفیظ نے کہا کہ دہلی میونسپل کارپوریشن الیکشن بی جے پی کے مظالم اور عام آدمی پارٹی کے فریب کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج یہاں لوگوں کے لیے سانس لینا مشکل ہو گیا ہے۔ جہاں بی جے پی نے دہلی میں کچرے کے پہاڑ بنائے وہیں عام آدمی پارٹی دہلی اور پنجاب میں ہونے کے باوجود آلودگی کو کم کرنے میں ناکام رہی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اور عام آدمی پارٹی صرف ایک دوسرے پر الزام تراشی کر رہے ہیں لیکن کسی کے پاس اس سنگین مسئلہ کے حوالے سے کوئی فارمولا نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اور عام آدمی پارٹی دونوں نے غیر مجاز کالونیوں اور خاص طور پر دلت مسلم اکثریتی بستیوں کے ساتھ دھوکہ دہی کی سیاست کھیلی ہے۔ دونوں جماعتوں نے غیر مجاز کالونیوں کے مکینوں سے ووٹ تو لیے لیکن لوگوں کو نہ تو تعلیمی سہولیات فراہم کیں اور نہ ہی صحت کی سہولیات فراہم کیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس بار الیکشن بھارتیہ جنتا پارٹی کے مظالم، جمہوری حقوق کی پامالی اور عام آدمی پارٹی کے دھوکے کے خلاف ہے۔ دہلی کے عوام اس بار انتخابات میں دونوں پارٹیوں کو سبق سکھائیں گے۔

واضح رہے کہ اے آئی ایم آئی ایم نے الیکشن کے لیے 2 امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔ کلیم الحفیظ نے بتایا کہ ہم نے پہلی فہرست جاری کر دی ہے اور ستارہ محمد فخر الدین کو ورaڈ نمبر 245 برج پوری سے امیدوار بنایا ہے۔ جب کہ سرتاج علی سیفی کو وارڈ نمبر۔ 246 شری رام کالونی سے امیدوار بنایا گیا ہے۔ اس وقت دیگر وارڈز کے امیدواروں کے ناموں کے فیصلے کا عمل بھی تیزی سے جاری ہے اور جلد ہی ناموں کا اعلان کر دیا جائے گا۔

Last Updated : Nov 6, 2022, 12:58 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.