ETV Bharat / state

دہلی: 'تمل اکیڈمی کے قیام سے 17 لاکھ افراد میں خوشی' - محکمہ فن و ثقافت دہلی

'دہلی میں بھارتی ثقافت کی تاریخ کے ساتھ ساتھ تمل زبان اور ثقافت کی ایک طویل روایت ہے۔ اس اکیڈمی کے ذریعہ دہلی میں تمل زبان کے تحفظ اور فروغ کے لیے ایک نیا سفر شروع کریں گے'

Delhi: 1.7 million people happy with the establishment of Tamil Academy
دہلی: تمل اکیڈمی کے قیام سے 17 لاکھ افراد میں خوشی
author img

By

Published : Jan 18, 2021, 4:47 PM IST

دہلی میں بھارتی ثقافت کی تاریخ کے ساتھ ساتھ تمل زبان اور ثقافت کی ایک طویل روایت ہے۔ اس اکیڈمی کے ذریعہ ہم دہلی میں تمل زبان کے تحفظ اور فروغ کے لیے ایک نیا سفر شروع کریں گے۔ دارالحکومت دہلی دل والوں کی اسی لیے کہلاتی ہے کیونکہ اس شہر میں تمام ریاستوں کے لوگ رہتے ہیں۔

دہلی: 'تمل اکیڈمی کے قیام سے 17 لاکھ افراد میں خوشی'

دہلی ہی ایک ایسا شہر ہے جس نے تمام ریاستوں کے لوگوں کو اپنے دل میں جگہ دی ہے۔ اسی سمت میں ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے دہلی حکومت نے 17 لاکھ تمل زبان بولنے والے افراد کو ایک تحفہ دے کر دہلی میں تمل اکیڈمی بنانے کا اعلان کیا ہے۔

مذکورہ باتوں کا اظہار تمل اکیڈمی کے نائب صدر این راجہ نے کیا۔

تمل اکیڈمی کے نائب صدر این راجہ نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اکیڈمی کا حصہ بننا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔

این راجہ دہلی تمل سنگم کے توسط سے تمل زبان کے فروغ میں سرگرم ہیں۔ یہ تنظیم تمل ناڈو کی ثقافت کو فروغ دینے کے لیے موسیقی، ادبی اور رقص کے پروگراموں کا اہتمام کرتی ہے اس کے ساتھ این راجہ ملائی مندر ٹرسٹ کے ممبر بھی ہیں۔ وہ 2007 سے 2018 تک دوبار ایم سی ڈی کونسلر بھی رہ چکے ہیں۔

Delhi: 1.7 million people happy with the establishment of Tamil Academy
دہلی: تمل اکیڈمی کے قیام سے 17 لاکھ افراد میں خوشی

حکومت دہلی کے محکمہ فن و ثقافت اور زبان نے فیصلہ کیا ہے کہ اس اکیڈمی کی جانب سے تمل زبان اور ثقافت میں اچھے کاموں کو فروغ دینے کے لیے مختلف ایوارڈ دیے جائیں گے۔

مزید پڑھیے: 'علاقائی زبان کو سیکھنا نہایت ضروری'

اس اکیڈمی کے ذریعے زبان کے کورس بھی پڑھائے جائیں گے اس کے ساتھ دہلی، حکومت تمل ناڈو کے باشندوں کے لیے ثقافتی میلوں کا بھی اہتمام کرے گی۔ بھارتی حکومت نے تمل زبان کو کلاسیکی زبان کے طور پر تسلیم کیا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ دنوں دہلی حکومت نے دہلی میں تمل اکیڈمی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ نئی تعمیر شدہ تمل اکیڈمی کو جلد ہی تمام ضروریات کے ساتھ ایک دفتر کی جگہ الاٹ کر دی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.