کیجریوال معصوم بچی سے ملنے کے لیے صفدر جنگ ہسپتال گئے۔
پانچ سال کی معصوم کے ساتھ منگل کو دوارکا میں بہلا پھسلا کرپڑوس کے ہی ایک شخص نے معصوم کے ساتھ زیادتی کی۔
ڈاکٹرز کے مطابق بچی کی حالت اب خطرے سے باہرہے اور اس کا صفدر جنگ ہسپتال میں علاج جاری ہے۔ ملزم کو پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کر لیا ہے۔
ہسپتال میں معصوم بچی کی خیریت اور اس کے گھر والوں سے ملاقات کے بعد کجریوال نے کہا کہ دہلی حکومت متاثرہ کے کنبہ کو 10لاکھ روپے کی مالی مدد دے گی۔
انہوں نے کہا کہ بچی کا علاج کر رہے ڈاکٹرز سے بچی کی صحت کے بارے میں تفصیلات پوچھیں ۔ بچی کی صحت اب مستحکم ہے اور وہ خطرے سے باہر ہے۔
قابل غور ہے کہ دہلی خواتین کمیشن کی صدر سواتی ماليوال بھی بچی سے ملنے ہسپتال گئی تھیں۔