ETV Bharat / state

ہماری حکومت جو کہتی ہے وہ کرتی ہے: راجناتھ - delhi constituency kondli

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت نے جموں وکشمیر سے آرٹیکل 370کو ہٹاکر اپنا وعد پورا کیا ہے۔

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ
وزیر دفاع راجناتھ سنگھ
author img

By

Published : Jan 28, 2020, 11:21 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 8:20 AM IST

راجناتھ سنگھ نے مشرقی دہلی کے کونڈلی اسمبلی حلقہ میں بی جے پی امیدوار راجکمار ڈھلوں کے حق میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت جو کہتی ہے وہ کرتی ہے۔

سنگھ نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کی حکومت نے پانچ برسوں میں اپنا کوئی بھی وعدہ پورا نہیں کیا۔ بی جے پی کی حکومت جو کہتی ہے اسے پورا کرتی ہے۔

راجناتھ سنگھ کا کہنا ہے کہ بی جے پی نے ایک ملک میں دو نشان، دو قانون اور دو سربراہان کا خاتمہ کرتے ہوئے ایک بھارت اور بہترین بھارت بنایا ہے۔

انھوں نے کہا کہ 'میں کونڈلی اسمبلی حلقہ کے امیدوار راجکمار ڈھلوں کے لیے یہاں آیا ہوں راجکمار ڈھلوں ایک ایسے امیدوار ہیں جن کے پاس کوئی جائداد نہیں ہے اور وہ خود جھگی میں رہتے ہیں۔ عام آدمی پارٹی کے امیدوار کروڑ پتی ہیں اور اگر ہمارے امیدوار کو الیکشن لڑنا ہوتا ہے وہ عوام سے چندہ لیکر الیکشن لڑتے ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ کونڈلی اسمبلی حلقہ سے راجکمار ڈھلوں کی جیت یقینی ہے'۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سنہ 2022 تک ملک کے تمام لوگوں کو پکا مکان دینے کا کام مکمل کرلیا جائے گا ساتھ ہی تمام گھروں میں نل سے صاف پینے کا پانی بھی دستیاب کرا دیا جائے گا۔ کسی کو یقین نہیں تھا کہ مودی حکومت گھر گھر میں بیت الخلا بنائے گی۔ ملک میں دیہی علاقوں میں بیت الخلا کی تعمیر کراکر موجودہ حکومت نے خواتین کا احترام کیا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Feb 28, 2020, 8:20 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.