ETV Bharat / state

راجناتھ نے ایرو انڈیا شو کی ویب سائٹ کا افتتاح کیا

author img

By

Published : Sep 11, 2020, 7:01 PM IST

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے آج یہاں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے آئندہ سال فروری میں بنگلور میں منعقدہونے والے ایرو انڈیا شو کی ویب سائٹ کا افتتاح کیا۔

Defence Minister Rajnath Singh launches Aero India 2021 website
راجناتھ نے ایرو انڈیا شو کی ویب سائٹ کا افتتاح کیا

ایشیاء کے سب سے بڑے اور شاندار ایرو انڈیا شو کی 13 ویں ایڈیشن کا انعقاد آئندہ سال 3 سے 7 فروری تک بنگلور میں ہوگا۔ ایرو انڈیا شو کے لئے پنڈال کی بکنگ ویب سائٹ کے افتتاح کے ساتھ ہی شروع ہوگئی ہے۔ اس ویب سائٹ میں نمائش اور وزارت دفاع کی پالیسیوں کے بارے میں جامع معلومات دستیاب ہیں۔

نمائش میں اپنی مصنوعات پیش کرنے والی کمپنیاں پہلے آؤ پہلے پاؤ کی بنیاد پر آن لائن اسٹال بک کرسکیں گی۔ ویب سائٹ پر آن لائن ادائیگی کی سہولت بھی دی گئی ہے اور بکنگ کی رقم میں 31 اکتوبر تک رعایت بھی دی جائے گی۔ اس کے علاوہ نمائش میں آنے والے افراد ویب سائٹ پر آن لائن ٹکٹ بھی خرید سکتے ہیں۔ میڈیا کے نمائندے بھی اس ویب سائٹ کے ذریعے رجسٹریشن کرسکتے ہیں۔ خصوصی صورتحال کے پیش نظر، ویب سائٹ پر صحت کی رہنما ہدایات اور معلومات بھی دی گئی ہیں۔

ماسکو کے اپنے حالیہ دورے کے دوران راجناتھ سنگھ نے متعدد ممالک کے وزرائے دفاع سے دوطرفہ ملاقات کی تھی اور انہیں ایرو انڈيا شو میں حصہ لینے کی دعوت دی تھی۔

ویب سائٹ کے افتتاح کے پروگرام میں دفاعی پیداوار کے سکریٹری راجکمار اور وزارت دفاع کے کئی اعلی عہدیدار بھی موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.