ETV Bharat / state

بائیں بازو کی تنظیموں سے اظہار یکجہتی پر سوال

author img

By

Published : Jan 8, 2020, 1:28 PM IST

بی جے پی کے رہنما شہنواز حسین نے اداکارہ دیپیکا پڈوکون پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’انہیں جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کیمپس میں تشدد کا مناسب اندازہ لگانا چاہئے تھا کیونکہ بائیں بازو کی تنظیموں سے اظہار یکجہتی ان کی "یکطرفہ سوچ" کی عکاسی کرتی ہے‘۔

’بائیں بازو کی تنظیموں سے اظہار یکجہتی‘
’بائیں بازو کی تنظیموں سے اظہار یکجہتی‘

انہوں نے کہا کہ ’دپیکا پڈوکون ایک فلمی اداکارہ ہیں، انہیں جے این یو تشدد معاملے کے متعلق پوری جانکاری لینی چاہئے تھی‘۔

بی جے پی رہنما شہنواز حسین نے کہا کہ ’گزشتہ تین دن سے بائیں بازو کی تنظیموں نے طلبا کو زدوکوب کیا اس تشدد میں نہ صرف جے این یو ایس یو کی صدر بلکہ 30 سے زائد طلباء بھی زخمی ہوئے تو صدر اور دیگر طلبا میں فرق کیوں کیا جائے گا جبکہ تمام طلب علم ایک جیسے ہیں‘۔
انہوں نے کہا کہ ’بائیں بازو کی تنظیموں کے احتجاج میں پڈوکون کی شرکت ان کی یک طرفہ سوچ کی عکاسی کرتی ہے۔"
انہوں اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جے این یو میں کوئی تشدد نہیں ہونا چاہیئے کیونکہ اس طرح کی سیاست کرنا بائیں بازوں کی سیاست کا مرکز بن چکا ہے‘۔
بالی ووڈ اداکار نے منگل کو جے این یو کیمپس میں حالیہ تشدد کے خلاف احتجاج کرنے والے طلباء میں شمولیت اختیار کی تھی۔ وہ طلباء کے ساتھ کھڑے دکھائی دیتی تھیں جب مظاہرین نے "جئے بھیم-جئے بھیم" کا نعرہ لگایا اور جے این یو ایس یو کے سابق صدر کنہیا کمار نے تقریر کی۔
بتا دیں کہ دیپیکا نے کوئی بیان جاری نہیں کیا اور نہ ہی انہوں نے طلباء سے خطاب کیا۔ دیپیکا اپنی آنے والی فلم 'چھپاک' کی تشہیر کے لیے قومی دارالحکومت میں تھیں۔

واضح رہے کہ نقاب پوش ہجوم نے جے این یو میں داخل ہونے کے بعد 30 سے زائد طلباء کو تشدد کا شکار بنایا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.