ETV Bharat / state

India Coronavirus Update گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے فعال معاملے صحت مند ہونے والوں سے کم

author img

By

Published : Sep 7, 2022, 1:50 PM IST

ملک میں کورونا انفیکشن کے اتار چڑھاؤ کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے فعال معاملات 1742 صحت مند معاملات سے کم ہو کر 7094 رہ گئی ہیں۔ Corona Active Cases in India

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے فعال معاملے صحت مند ہونے والوں سے کم

نئی دہلی: صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے بدھ کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 213.91 کروڑ ویکسین دی گئی ہیں۔ اسی عرصے کے دوران کورونا وائرس کے 5 ہزار 379 نئے معاملے رپورٹ ہوئے، متاثرہ افراد کی کل تعداد 4 لاکھ 44 ہزار 722 تک پہنچ گئی اور کورونا ایکٹو کیسز کی تعداد 1742 کم ہونے سے ان کی مجموعی تعداد 50594 رہ گئی اور 16 افراد کی موت سے اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 528057 تک پہنچ گئی ہے۔ روزانہ انفیکشن کی شرح 1.20 فیصد ہے۔ Total vaccination in India

وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7,094 افراد کو اس وبا سے نجات ملی ہے جس سے ان کی کل تعداد 4,38,93,590 ہوگئی ہے۔ وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3,21,917 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کل 88.80 کروڑ سے زیادہ کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں صحت یابی کی شرح 98.7 فیصد ہے۔ فعال کیسز کی شرح 0.11 فیصد اور موت کی شرح 1.19 فیصد ہے۔

کیرالہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے 65 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، متاثرین کی تعداد بڑھ کر 10149 ہو گئی ہے۔ قومی راجدھانی میں ایک فعال کیس بڑھنے کے ساتھ ہی ان کی کل تعداد بڑھ کر 1021 ہو گئی ہے اور اب تک 1973447 لوگ کورونا کی وبا سے نجات پا چکے ہیں۔ اس دوران ایک مریض کی موت سے مرنے والوں کی تعداد 26482 تک پہنچ گئی ہے۔

مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے 461 کیسز کم ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے اب ریاست میں انفیکشن کے کل کیسز 7701 رہ گئے ہیں اور اس بیماری سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد 7950302 ہو گئی ہے۔ ریاست میں مزید دو مریضوں کی موت کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 148269 ہو گئی ہے۔

ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں 208 ایکٹو کیسز کم ہو کر 1424 ہو گئے ہیں۔ اس دوران 373 افراد کی شفا یابی کے بعد اس سے نجات پانے والوں کی کل تعداد 2099004 ہوگئی ہے۔ ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 23611 پر مستحکم ہے۔ مغربی بنگال میں کورونا انفیکشن کے 37 ایکٹیو کیسز کم ہونے کی وجہ سے ان کی کل تعداد 1965 پررہ گئی ہے۔ اس سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 2084746 ہو گئی ہے اور ریاست میں اس جان لیوا وائرس کے انفیکشن سے دو اور مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 21477 ہو گئی ہے۔

تمل ناڈو میں 30 معاملے کم ہوکر کورونا ایکٹیو کیسز کی تعداد 4960 پر ہو گئی ہے اور اب تک 3528482 لوگ اس وبا سے نجات پا چکے ہیں۔ اسی عرصے میں ایک مریض کی جان جانے سے مرنے والوں کی تعداد 38037 ہو گئی ہے۔ راجستھان میں 168 ایکٹو کیسز کی کمی کے ساتھ ان کی تعداد کم ہو کر 1789 ہو گئی ہے اور اس وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 1298764 ہو گئی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد 9628 پر مستحکم ہے۔

اس مدت کے دوران کرناٹک میں 299 ایکٹیو کیسز کم ہونے کی وجہ سے ان کی کل تعداد کم ہو کر 4573 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 4010998 لوگ اس وبا سے صحت یاب ہو چکے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد 40251 تک پہنچ گئی ہے۔ اڈیشہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 59 ایکٹیو کیسز کے اضافے کے ساتھ ان کی کل تعداد بڑھ کر 1342 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 1318351 لوگ اس وبا سے ٹھیک ہو چکے ہیں۔ مرنے والوں کی تعداد 9182 ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Corona Vaccination Campaign کووڈ ویکسینیشن مہم میں 213.91 کروڑ سے زیادہ ویکسین لگیں

گجرات میں تین ایکٹو کیسز کے اضافے کے ساتھ ان کی کل تعداد بڑھ کر 1340 ہو گئی ہے۔ اس سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 1259035 ہو گئی ہے۔ اس وبا سے ایک مریض کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 11017 ہو گئی ہے۔ تلنگانہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 49 ایکٹیو کیسز کم ہوئے ہیں، جس سے ان کی کل تعداد 1004 ہوگئی ہے۔ اس دوران 192 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس مرض سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد 830222 ہو گئی ہے اور ہلاکتوں کی تعداد 4111 ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.