ETV Bharat / state

اسکولوں اور کالجوں کو کھولنے پر 14 کو فیصلہ - کورونا وائرس

مرکزی وزیر برائے انسانی وسائل رمیش پوکھریال نشنک نے کہا کہ 'حکومت 14 اپریل کو ملک میں کورونا وائرس کی وبا کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد اسکولوں اور کالجوں کو دوبارہ کھولنے کے بارے میں فیصلہ کرے گی۔'

HRD Minister
HRD Minister
author img

By

Published : Apr 5, 2020, 9:43 PM IST

مرکزی وزیر برائے انسانی وسائل رمیش پوکھریال نشنک نے کہا کہ 'حکومت 14 اپریل کو ملک میں کورونا وائرس کی وبا کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد اسکولوں اور کالجوں کو دوبارہ کھولنے کے بارے میں فیصلہ کرے گی۔'

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ 'طلبا اور اساتذہ کا تحفظ حکومت کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور ان کی وزارت اس بات کو یقینی بنانے کے لئے تیار ہے کہ اگر اسکولوں اور کالجوں کو 14 اپریل سے بھی بند رہنے کی ضرورت ہے تو طلبا کا کوئی تعلیمی نقصان نہ ہو۔'

انہوں نے کہا کہ 'اس وقت فیصلہ کرنا مشکل ہے۔ ہم 14 اپریل کو صورتحال کا جائزہ لیں گے اور حالات پر منحصر ہو کر اس بارے میں فیصلہ کیا جائے گا کہ کیا اسکول اور کالج اب دوبارہ کھولے جاسکتے ہیں یا مزید وقت کے لئے بند رکھنا پڑے گا۔'

انہوں نے مزید کہا کہ 'ملک میں 34 کروڑ طلبا ہیں جو امریکہ کی آبادی سے زیادہ ہیں۔ وہ ہمارا سب سے بڑا خزانہ ہیں۔ طلبا اور اساتذہ کا تحفظ حکومت کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔'

21 روزہ ملک گیر لاک ڈاؤن کا اختتام 14 اپریل کو ہوگا۔ حکومت کی طرف سے ایسے اشارے ملے ہیں کہ لاک ڈاؤن میں توسیع نہیں کی جا سکتی ہے۔

تاہم، لاک ڈاؤن کا اعلان ہونے سے پہلے ہی اسکولوں اور کالجوں کی کلاسوں کو معطل کر دیا گیا تھا۔

پوکھریال نے کہا کہ 'میں لاک ڈاؤن کے دوران اسکولوں اور کالجوں کے زیر اہتمام عمل کے منصوبے کا باقاعدگی سے جائزہ لے رہا ہوں۔ جیسے ہی صورتحال میں بہتری آئے گی اور لاک ڈاؤن کو ختم کیا گیا تو زیر التواء امتحانات اور جائزہ لینے کے لئے بھی ایک منصوبہ تیار ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.