ETV Bharat / state

دہلی:خواتین کمیشن نے 6 ماہ سے زنجیر میں بندھی خاتون کو بچایا - مارپیٹ

تریلوک پوری علاقے سے دہلی خواتین کمیشن نے 32 سالہ خاتون کی جان بچائی ہے۔

دہلی:خواتین کمیشن نے 6 ماہ سے زنجیر میں بندھی خاتون کو بچایا

author img

By

Published : Aug 25, 2020, 7:35 PM IST

اطلاعات کے مطابق، خاتون کو اس کے شوہر نے گزشتہ 6 مہینوں سے زنجیر میں باندھ کر رکھا تھا۔اس کے ساتھ مارپیٹ بھی کی جارہی تھی۔

دہلی

اس کی اطلاع جیسے ہی کمیشن کو ملی، کمیشن نے فورا وہاں جاکر خاتون کو بچایا۔

خواتین کمیشن کی خواتین پنچائیت کو ایک گراؤنڈ والینٹیئر کے ذریعے اس کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔ کہ تریلوک پوری علاقے میں ایک خاتون کو زنجیر سے باندھ کر رکھا گیا ہے۔جس کے بعد کمیشن کی رکن فرودس خان اس کی اطلاع صدر سواتی مالیوال کو دی، اور اس کے فورا بعد ٹیم تشکیل کرکے سواتی مالیوال پولیس کے ساتھ موقع پر پہنچی اور خاتون کووہاں سے ریسکیو کروایا۔

کمیشن کے مطابق خاتون کافی نازک حالت میں پائی گئیں۔اس کے ساتھ مار پیٹ بھی کی جارہی ہے۔سواتی مالیوال نے کہا کہ خاتون ذہنی طور پر بیمار ہے اور اس کا علاج کروایا جارہا ہے۔خاتون کے کپڑے بھی پھٹے ہوئے ہیں۔جس کمرے میں وہ تھیں وہاں پنکھا بھی نہیں تھااور کافی بدبو بھی آرہی تھی۔

خاتون کے شوہر اور اس کے سسرال والوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.