قومی دارالحکومت دہلی سے منسلک سرحدی شہر غازی آباد میں کورونا وائرس کے خطرے سے نمٹنے کے لیے ڈسنا جیل کو ہسپتال میں تبدیل کرکے تمام تر جدید سہولیات سے آراستہ کیا گیا
واضح رہے کہ یہاں تین آئی سولیشن وارڈز تعمیر کیے گئے ہیں، اس کے علاوہ ایمرجنسی کے لیے دو بستروں کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل غازی آباد کی ڈسنا جیل میں ایک سینیٹائزر ٹنل بھی شروع کیا گیا تھا۔
جیل ہسپتال میں آج ملٹی پیرا مانیٹر لگائے گئے ہیں، اور جیل میں موجود طبی عملے کو پرسونل پروٹیکیو ایکوپمنٹ (پی پی ای) سوٹ بھی مہیا کرائے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ جیل میں ملٹی پیرا مانیٹر لگانے کا مطلب یہ ہے کہ جیل ہسپتال کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
ہسپتال عملے نے کہا کہ کوشش یہ رہے گی کہ کسی بھی مریض کو ہنگامی صورتحال میں بیرونی سپتال میں نہ لے جانے کی ضرورت پڑے۔
جیل میں اس جدید ہسپتال کے انتظامات کے بعد قیدیوں میں بے حد اطمینان تھا، کیونکہ قیدیوں کو بھی پورا یقین ہے کہ انہیں جیل میں علاج معالجے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ جیل کا عملہ صبح کے وقت جیل میں بنی ہوئی سینیٹائزر ٹنل سے گزر کت اندر جاتا ہے۔