سی وائی ایس ایس کے ریاستی صدر چندرامنی دیو نے بتایا کہ دہلی یونیورسٹی کھولنے کے مطالبے کو لے کر کئی بار سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع سے انتظامیہ کے خلاف اپنی مخالفت کی ہے، لیکن انتظامیہ نے ہماری بات کا نوٹس نہیں لیا، جس کے بعد ہم نے آج احتجاج کیا ہے۔
انھوں نے کہا اگر ہمیں ان مطالبات کے لیے بھوک ہڑتال کرنی پڑی تو ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔دہلی کے ریاستی سکریٹری رتیش سریواستو نے بتایا ہے کہ دہلی حکومت اور ڈی ڈی ایم اے کی جانب سے تمام کالجز اور یونیورسٹیز کو کھولنے کی اجازت دینے کے بعد بھی دہلی یونیورسٹی انتظامیہ طلبہ کے مستقبل کے ساتھ کھیل رہی ہے۔
سی وائی ایس ایس دہلی یونیورسٹی یونٹ کے انچارج نتن یادو نے بتایا کہ ہم طلبہ کے مستقبل سے کھلواڑ اور یونیورسٹی انتظامیہ کی آمریت کے خلاف احتجاج کرتے رہیں گے اور آگے بھی مظاہرہ اور سوشل میڈیا کے ذریعے طلباء کی آواز بلند کر یونیورسٹی کھولنے کےلیے دباؤ بناتے رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:'بی جے پی نے پیگاسس کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا'