اندرا گاندھی ایئر پورٹ پر ٹرمینل 3 پر کسٹم ڈپارٹمنٹ کی ٹیم نے دو بھارتی مسافروں کو 410 گرام سونے کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔
ایڈیشنل کمشنر جینت سہائے نے بتایا کہ جب دونوں مسافر نے گرین چینل کراس کیا تو کسٹم افسروں کو ان پر شک ہوا، جس کے بعد افسروں نے ان کے سامان کی جانچ کی۔
اسی دوران ان کے پاس سے گولڈ پیسٹ کے 6 پیکٹ بر آمد ہوا جس میں 410 گرام سونا برآمد ہوا جس کی قیمت 14 لاکھ 60 ہزار روپے ہیں۔
پوچھ گچھ کے دوران مسافروں نے بتایا کہ وہ پہلے بھی 18 لاکھ سے زائد کی سونے کی اسمگلنگ کرچکے ہیں۔ کسٹم نے برآمد ہوئے سونے کو کسٹم ایکٹ کے سیکشن 110 کے تحت ضبط کرلیا ہے، ساتھ ہی سیکشن 104 کے تحت دونوں مسافروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔