جے این یو میں 5 جنوری کو ہوئے تشدد معاملے میں کرائم برانچ کے جانب سے نشان دہی کئے گئے نو طلبہ کو پوچھ گچھ کے بلایا گیا تھا تا ہم دو طلبہ پنکج مشرا اور بھاسکر کرائم برانچ کے ٹیم کے سامنے حاضر ہوئے۔
پنکج مشرا نے پوچھ گچھ کے بعد باہر باہر آکر میڈیا سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ 'کرائم برانچ کی ٹیم نے ہم سے تشدد والے دن پیریار ہوسٹل کے باہر تشدد کا جو ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا اس کے بار میں پوچھ گچھ کی' ۔
وہیں کرائم برانچ کے ڈی سی پی جوائے ٹرکی جب باہر نکلے تو ان سے بھی بات کرنے کی کوشش کی گئی تا ہم وہ کچھ بولے بغیر ہی نکل گئے۔