ETV Bharat / state

دہلی فسادات: 20 ملزمین کی تصاویر جاری - دہلی کی خبریں

دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے 24 فروری کو شمال مشرقی دہلی میں ہوئے فسادات میں ملوث 20 ملزمین کی تصاویر جاری کی ہے۔

crime branch released photo of 20 criminals who set arson and firing during delhi riots
دہلی فسادات: 20 ملزمین کی تصاویر جاری
author img

By

Published : Nov 27, 2020, 11:34 AM IST

کرائم برانچ کا کہنا ہے کہ جو بھی شخص ان فسادیوں کی معلومات کرائم برانچ کو دے گا تو اس کی شناخت خفیہ رکھی جائے گی اور اسے انعام بھی دیا جائے گا۔

شمال مشرقی دہلی فسادات کے دوران چاند باغ علاقے میں آگزنی، فائرنگ اور پتھربازی کرنے والوں کی دہلی پولیس نے تصاویر جاری کی ہے، جن کی تلاش کرائم برانچ کر رہی ہے۔

کرائم برانچ کے افسران کا کہنا ہے کہ فسادیوں کی اطلاع دینے والوں کو مناسب انعام دیا جائے گا۔

crime branch released photo of 20 criminals who set arson and firing during delhi riots
ملزمین کی تصاویر جاری
  • فسادیوں کی جانب سے کیا گیا حملہ

شمال مشرقی دہلی میں 24 فروری کو فسادات کے دوران یہ تمام 20 افراد شامل تھے، فساد کے دوران مشتعل افراد کے ایک ہجوم نے دہلی پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل رتن لال کا قتل کر دیا تھا۔

افسران کا کہنا ہے کہ یہ تمام افراد بھی چاند باغ علاقے میں موجود تھے۔چاند باغ فساد کے دوران ہی شاہدرا کے ڈی سی پی امت شرما پر بھی جان لیوا حملہ ہوا تھا، ان کے ساتھ ہی دیالپور کے اے سی پی انوج کمار پر بھی حملہ کیا گیا تھا۔

  • عوامی مقامات پر پوسٹر لگائے جائیں گے

کرائم برانچ سے وابستہ افسران نے بتایا کہ ان افراد کے پوسٹر جلد ہی دہلی کے عوامی مقامات پر لگائے جائیں گے۔تاکہ عوام بھی ان کو پہچان لیں، یہ تمام فرار ہیں، اور جو شخص ان افراد کی اطلاع کرائم برانچ کو دیتا ہے، اس کی پہچان خفیہ رکھی جائے گی، اور اسے مناسب انعام بھی دیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.