ETV Bharat / state

شرجیل امام، ایک دن کے لیے پولیس حراست میں - پولیس نے عدالت سے ایک دن کے ریمانڈ پر لیا

دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے 15 دسمبر کو جامعہ ملیہ یونیورسٹی میں ہونے والے تشدد کے الزام میں شرجیل امام کو گرفتار کیا ہے۔

شرجیل امام، ایک دن کے لیے پولیس حراست میں

author img

By

Published : Feb 17, 2020, 5:22 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 3:21 PM IST

ملک سے غداری کے الزام میں قید شرجیل امام کو پولیس نے عدالت سے ایک دن کے ریمانڈ پر لیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 'جامعہ میں ہوئے تشدد کے معاملے میں اس کا نام بھی سامنے آیا ہے جس کے بعد اس کی گرفتاری کی گئی ہے۔'

اطلاع کے مطابق دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے جنوری کے مہینے میں جہان آباد سے 'غداری' کے الزام میں شرجیل کو گرفتار کیا تھا اور 8 دن کے ریمانڈ پر لیا تھا۔

شرجیل امام، ایک دن کے لیے پولیس حراست میں

پولیس نے شرجیل پر جامعہ تشدد میں ملوث ہونے کا بھی شبہ ظاہر کیا تھا لیکن پوچھ گچھ کے دوران اس کے پاس سے کوئی خاص معلومات حاصل نہیں ہوسکی تھی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ 'اس معاملے کی تحقیقات کر رہی کرائم برانچ ٹیم کو جامعہ تشدد کیس میں گرفتار ملزموں نے بتایا کہ اس معاملے میں شرجیل امام بھی ملوث تھا۔ جس کے بعد دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے اسے تہاڑ جیل سے لا کر گرفتار کرلیا ہے جس کے بعد پولیس نے اسے ایک دن کے ریمانڈ پر لیا ہے۔'

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ 'ایک دن کے ریمانڈ پر پولیس اس سے جامعہ تشدد کے بارے میں پوچھ گچھ کرے گی اور یہ جاننے کی کوشش کی جائے گی کہ اس میں اس نے کس طرح اپنا کردار ادا کیا تھا۔'

واضح رہے کہ شرجیل امام ریاست بہار کے ضلع جہان آباد کے قریب واقع کاکو کے رہنے والے ہیں۔ وہ آئی آئی ٹی ممبئی سے کمپیوٹر سائنس میں گریجویٹ ہیں اور فی الحال وہ جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کے پی ایچ ڈی کے اسکالر ہے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 3:21 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.