مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر منسکھ منڈاویہ نے پیر کو کہا کہ 16 مارچ سے 12 سال سے 14 سال کی عمر کے بچوں کی کووڈ ٹیکہ کاری شروع ہو رہی ہے۔ اس کے ساتھ اب 60 سال سے زیادہ عمر کا ہر فرد کووڈ کی تیسری ویکسین یا اضافی ویکسین لے سکے گا۔ اس زمرے میں سنگین بیماری میں مبتلا ہونے کی شرط کو ختم کر دیا گیا ہے۔ Covid Vaccination For Children
انہوں نے کہا کہ بچے محفوظ ہیں اور ملک محفوظ ہے۔ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ 16 مارچ سے 12 سے 13 اور 13 سے 14 سال کے بچوں کی کووڈ ٹیکہ کاری Children In 12-14 Years Group شروع ہو رہی ہے۔ نیز، 60 سال سے زیادہ عمر کے تمام افراد اب احتیاطی خوراک حاصل کر سکیں گے۔ انہوں نے کہاکہ میں بچوں کے اہل خانہ اور 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں سے ویکسین لگوانے کی درخواست کرتا ہوں۔ Covid Vaccination For Children
وزارت نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت نے سائنسدانوں سے تفصیلی مشاورت کے بعد 16 مارچ سے 12 سے 14 سال کی عمر کے بچوں کے لیے کووٹیکہ کاری متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بچوں کو کووڈ ویکسین ''کوربیویکس'' دی جائے گی۔ اسے حیدرآباد کی بھارتی کمپنی بائیولوجیکل ای لمیٹڈ نے تیار کیا ہے۔ Covid Vaccination For Children
یہ بھی پڑھیں: Vaccination for Students in West Bengal: اقلیتی طلبہ کو ویکسینیشن مہم سے جوڑنے کی کوششں تیز
واضح رہے کہ 14 سال سے زیادہ عمر کی آبادی کو پہلے ہی جاری کووڈ 19 ٹیکہ کاری پروگرام کے تحت کووڈ ویکسین دی جا چکی ہے۔ حکومت نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ 60 سال سے زیادہ عمر کی آبادی کے لیے کورونا کی احتیاطی خوراک کے لیے سنگین بیماری ہونے کی شرط کو فوری طور پر ہٹا دیا گیا ہے۔ لہذا 60 سال سے زیادہ عمر کی پوری آبادی 16 مارچ سے کووڈ ویکسین کی احتیاطی خوراک لینے کے اہل ہو گی۔ Covid Vaccination For Children
یو این آئی