ETV Bharat / state

تاج محل، سیاحوں کے لیے آج بھی نہیں کھلے گا

کووڈ 19 کے معاملات میں تیزی سے اضافے کے سبب آگرہ میں واقع تاریخی مقام تاج محل کو آئندہ حکم جاری ہونے تک بند ہی رکھا جائے گا۔

تاج محل
author img

By

Published : Jul 6, 2020, 5:38 AM IST

آگرہ کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ پربھو این سنگھ نے بتایا کہ 'آگرہ میں کووڈ 19 کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر تاج محل اور دیگر تاریخی مقامات کو آئندہ حکم آنے تک بند رکھا جائے گا چونکہ یہ علاقے بفر زون میں واقع ہے۔'

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے بتایا کہ 'گزشتہ چار روز میں یہاں پر 55 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور یہاں پر کل 71 کنٹینمینٹ زونز ہیں۔'

انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ 'اگر تاج محل کو سیاحوں کے لیے کھول دیا جاتا ہے تو اس سے کورونا وائرس کا انفیکشن پھیل سکتا ہے۔'

واضح رہے کہ مرکزی وزیر سیاحت و ثقافت پرہلاد سنگھ پٹیل نے اعلان کیا تھا کہ کووڈ 19 لاک ڈاون میں نرمی دینے پر تمام تاریخی مقامات کو 6 جولائی سے سیاحت کے لیے کھول دیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.