ETV Bharat / state

ملک بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 21 ہزار سے تجاوز - ملک بھر میں کل 652 افراد ہلاک

ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1409 نئے کیس درج کیے جانے کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 21 ہزار کے پار پہنچ گئی ہے اوراس دوران اس وبا سے 41 افراد کی موت ہونے سے ہلاک شدگان کی تعداد مجموعی تعداد 681 ہو گئی ہے۔

ملک بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز

author img

By

Published : Apr 23, 2020, 9:45 AM IST

Updated : Apr 23, 2020, 2:07 PM IST

ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا وائرس کے اب تک کل 19،984 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 77 غیر ملکی مریض بھی شامل ہیں۔ کورونا وائرس سے متاثرین کے صحت مند ہونے کی رفتار بھی تیز ہوئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے متاثر 388 افراد کے صحت مند ہونے کے ساتھ ایسے لوگوں کی تعداد 4،258 تک پہنچ گئی ہے۔

ملک بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 21 ہزار سے تجاوز

وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کی صبح جاری تازہ ترین اعدادوشمارکے مطابق کورونا وائرس ملک کی 33 ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پھیل چکا ہے۔ کورونا وائرس سے سب سے شدید متاثر ریاست مہاراشٹر ہے جہاں متاثرین کی تعداد میں ایک دن میں 434 مریضوں کا اضافہ درج کیا گیا جس سے اس کی مجموعی تعداد ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں 18 مزید افراد کی موت کے بعد اس وبا سے ہلاک والوں کی تعداد بڑھ کر 269 ہو گئی ہے۔ریاست میں 789 متاثر مریض ٹھیک ہو چکے ہیں۔

گجرات گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 229 نئے کیس سامنے آنے کے ساتھ متاثرین کی تعداد کے معاملے میں دوسرے مقام پر پہنچ گیا ہے۔ گجرات میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2،407 ہو گئی ہے اور 13 مزید افراد کی موت کے بعد ہلاک والوں کی تعداد 103 تک پہنچ گئی ہے۔

اس کے بعد ملک کی قومی راجدھانی دہلی ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 92 نئے کیس درج کئے جانے کے بعد اب تک کل 2،248 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں اوراس دوران ہلاک والوں کی تعداد میں مزید ایک کے اضافہ کے ساتھ یہ تعداد بڑھ کر 48 ہو گئی ہے۔دارالحکومت میں 724 مریضوں کو علاج کے بعد ہسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔

وہیں راجستھان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 231 نئے کیس سامنے آئے ہیں اور یہ تعداد بڑھ کر 1،890 ہو گئی۔ ریاست میں انفیکشن سے دو مزید افراد کی موت کے ساتھ ہلاک والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 27 ہو گئی ہے۔

تمل ناڈو میں 33 نئے کیس سامنے آئے اور متاثر مریضوں کی تعداد بڑھ کر 1،629 ہو گئی اور ریاست میں انفیکشن سے ہلاک والوں کی تعداد 18 ہے۔ مدھیہ پردیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں وبا کے 40 نئے کیس سامنے آئے جس سے متاثرین کی تعداد 1،592 ہو گئی اور ہلاک شدگان کی تعداد چار سے بڑھ کر 80 ہو گئی۔

ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں وبا کے 155 نئے کیس سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد 1449 ہو گئی ہے اور اس دوران ایک شخص کی موت کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد 21 ہو گئی ہے اور ابھی تک 173 مریضوں کوعلاج کے بعد ہسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔

تلنگانہ میں اس دوران 17 نئے کیس سامنے آئے اور متاثرین کی مجموعی تعداد 945 ہو گئی۔ ریاست میں اس وبا سے ہلاک والوں کی تعداد میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے اور یہ تعداد 23 پر برقرار ہے۔ کیرالہ میں 438افراد متاثر ہوئے ہیں اور تین افراد کی موت ہوئی ہے۔

جنوبی بھارت کی ریاست آندھرا پردیش میں 813 اور کرناٹک میں 427 متاثرین ہیں اور ان ریاستوں میں بالترتیب 24 اور 17 افراد کی موت ہو چکی ہے۔

مرکز کے زیر انتظام صوبہ جموں و کشمیر میں متاثرین کی تعداد 407 ہے اور پانچ افراد کی موت ہوچکی ہے۔

Last Updated : Apr 23, 2020, 2:07 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.