ETV Bharat / state

کورونا متاثرین کی تعداد 61 لاکھ کے پار

ملک میں کورونا وائرس (کووڈ-19) کی عالمی وبا کے متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافے کے سبب پیر کی دیر رات کو متاثرہ افراد کی تعداد 61 لاکھ کے پار ہوگئی جن میں سے اب تک 50.74 لاکھ افراد اس مرض سے صحتیاب ہو گئے ہیں۔

covid
covid
author img

By

Published : Sep 29, 2020, 3:29 AM IST

Updated : Sep 29, 2020, 4:33 AM IST

مختلف ریاستوں سے موصولہ اطلاعات کے مطابق پیر کی دیر رات تک 49337 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد 6122688 ہوگئی ہے۔ اس عرصے کے دوران 565 مزید مریضوں کی موت ہونے سے اموات کی تعداد 96 ہزار کے پار 96141 ہوچکی ہے۔

راحت کی بات یہ ہے کہ ملک میں نئے مریضوں کے مقابلہ میں کورونا وائرس سے نجات پانے والے افراد کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اس عرصے کے دوران مزيد 61340 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں جس سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 50 لاکھ سے بڑھ کر 5074719 ہوگئی ہے۔

ملک میں کورونا وائرس کے نئے مریضوں کے مقابلے میں صحت یاب افراد کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے زیر علاج مریضوں کی تعداد بھی کم ہو رہی ہے۔ اس عرصے کے دوران مریضوں کی تعداد 11671 کم ہو کر 950969 ہوگئی ہے۔

ملک میں مہاراشٹر 265033 مریضوں کے ساتھ سرفہرست ہے۔ اس کے بعد کرناٹک میں 104048 اور آندھرا پردیش میں 63116 مریض زیر نگرانی ہیں۔

ملک میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ریاست مہاراشٹر میں 11،921 نئے مریضوں کی تصدیق ہونے سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 1351153 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران صحت یاب افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے زیر علاج مریضوں کی تعداد میں کمی ہوئی ہے۔

ریاست میں مزید 130 مریضوں کی موت کے ساتھ اموات کی تعداد بڑھ کر 35751 ہوگئی ہے۔ ریاست میں مریضوں کی شفایابی کی شرح بڑھ کر 77.70 فیصد ہوگئی ہے جبکہ اموات کی شرح محض 2.64 فیصد ہے۔

Last Updated : Sep 29, 2020, 4:33 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.